رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف واحدی نے علاقہ کی حالیہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا: شام میں رونما ہونے والہ جنگ پورے خطہ کو میں اپنے لپیٹ میں لے لیگی ۔
حجت الاسلام واحدی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شام پر عالمی سامراجیت کے یکجانبہ حملے کے اثرات پورے خطہ پر پڑیں گے کہا: اسلامی ممالک اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام کے دیرینہ دشمن امریکہ و اسرائیل سے کی بڑھتی جراتوں کو لگام دیں ۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے والے یاد رکھیں کہ اگر شام پر حملہ کیا گیا تو یہودیت کا مرکز اسرائیل بھی محفوظ نہیں رہے گا کہا: امریکا کا شام پر حملہ اسرائیل کو کھنڈر میں بدل دے گا ۔
ایس یو سی پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ کی اسلام دشمنی کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور اب ایک نئے اسلامی ملک شام کو تباہ و برباد کرنے پر تُلا ہوا ہے کہا: اسلام دشمن، شیطانی طاقت امریکہ کا مقصد مسلمان ممالک کو کچلنا اور یہودیت کے مرکز اسرائیل کو تحفظ دینا ہے، اسکی نظر میں وسیع تر شیطانی مقاصد ہیں جن میں مسلمانوں کے اتحاد کے وحدت کو پارا پارا کرنا اُمت اسلامی کو کمزور کرنا ہے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم امریکہ کی اس جارحیت کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے کہا: امریکہ کی اس شیطنت کے پیچھے بعض ممالک کا کردارانتہائی مشکوک ہے جو امت مسلمہ کیلئے تشویش کا باعث ہے۔
حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کے تمام دینی و مذہبی قوتوں کو امریکہ کے اسلامی ممالک پر حملے کیخلاف شدید مذمت کرنی چاہئے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو امریکہ کی مسلم ملک پر حملے کی دھمکیوں کا نوٹس لینا چاہئے کہا: اگر شام پر حملہ ہوا تو یہ جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور عالمی امن تباہ و برباد ہو کر رہ جائیگا جس میں کسی صورت میں بھی اسرائیل محفوظ نہیں رہے گا۔
انہوں ںے امریکہ کے دوہرے میعار پر حیرت کا اظھار کرتے ہوئے کہا: دنیا کے مختلف ممالک میں القاعدہ کے ساتھ مقابلہ اور شام میں القاعدہ کے لوگوں کی سرپرستی کرنا ایک سوالیہ نشان ہے جس سے امریکہ کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے اور سب کو پتا چل گیا کہ اصل دہشتگرد امریکہ ہے۔