‫‫کیٹیگری‬ :
13 August 2013 - 15:51
News ID: 5803
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی:
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے دینی درسگاہ سلطان مدارس پاکستان میں کہا: ڈیرا اسماعیل خان سے دہشت گرد شام روانہ کرنے کیلئے ازاد کرائے گئے ہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کی دینی درسگاہ سلطان المدارس کی سالانہ تقریب میں پاکستان کی حالیہ صورت حال کا جائزہ لیا ۔


شیعہ علماء کونسل ضلع خیرپور کے وفد نے حجت الاسلام اسد اقبال زیدی کی سربراہی میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کا استقبال کیا اور خیرپور کی حالیہ صورتحال اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا ۔


حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے آج حجت الاسلام سید شہنشاہ حسین نقوی کے زیر سرپرستی میں سلطان مدارس کا دورہ کیا اور سالانہ تقریب میں شرکت کی ۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : ڈیرہ اسماعیل خان سے دہشت گرد شام بھجوانے کے لئے چھوڑائے گئے جو انشاء اللہ شام ان تمام کے لئے قبرستان ثابت ہوگا۔


انہوں ںے کہا: اگر حکومت کوئی قومی دفاعی پالیسی وضع نہیں کرتی تو پھر ہمیں خود نشینل ڈیفنس پالیسی کو مرتب کرنا ہوگا جو کہ کر رہے ہیں اور اس کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ 


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس ملک کے تمام جوانوں سے امادہ رہنے کی تاکید کرتے ہوئے مدارس علمیہ کی ضرورت اور مشکلات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا : دینی مدارس کو مضبوط کیا جائے اور ان کی مالی امداد کی جائے کیونکہ تمام قوموں کی مضبوطی میں اہم کردار دینی مدارس کا ہوتا ہے ۔


انہوں نے آخر میں سوال اٹھایا کہ نئی حکومت کی جانب سے ملک سے دہشت گردی کے لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے قومی دفاعی پالیسی وضع کرنے میں تاخیر میں کیا امر مانع ہے؟
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬