رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے گذشتہ سہ پہر کو اسلام آباد ہوٹل، اسلام اباد پاکستان میں «یوم آزادی پاکستان و یوم القدس» کے عنوان سے منعقد ہونے والے سیمینار سے جو پاکستان کی سیاسی، مذھبی اور دینی شخصیتوں کی موجودگی میں برپا ہوا ، پاکستان کا مستقبل خوش آئند جانا ۔
حجت الاسلام نقوی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمیں پاکستان کو اس قابل بنانا ہوگا کہ وہ عالم اسلام کے لئے مثبت کردار ادا کرسکے کہا: ہماری منتشر طاقتیں یکجا ہوجائیں تو کوئی ہمارے خلاف سازش نہیں کرسکتا۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم موجود ہے جس کا ہدف قوم کو مشترکات پر اکٹھا کرنا ہے کہا: ہمیں ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کرنا چاہئے اور ایک دوسرے کے جزبات کو مجروح کرنے سے پرھیز کرنا چاھئے کہ جو اسلام کا درس اور رسول اسلام(ص) کی تعلیم کا تقاضہ ہے ۔
سرزمین پاکستان کی اس مایہ ناز شخصیت نے 27 رمضان المبارک 1366 ھجری میں پاکستان کے قیام کو حسن اتفاق جانا اور کہا: اسلامی تقویم کے لحاظ سے یوم آزادی پاکستان آج ہی کا دن ہے ۔