رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کنوینر سید حسن عسکری اور معاون کنوینر ڈاکٹر ثروت تقی نے سمینار «حضرت علی اور سماجی نظام» 14 سمتبر کو مرسل اعظم بلاک لکھنو میں منعقد ہونے کی خبر دی ۔
انہوں اس سمینار کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: شیعہ کالج بورڈ آف ٹریٹر، اساتذہ اور طلباء کی جانب «حضرت علی اور سماجی نظام» کے عنوان سے ایک ملکی سمینار 14 سمتبر کو مرسل اعظم بلاک، سیتاپور روڈ لکھنو میں منعقد ہوگا ۔
اس سمینار میں بریلی اور آگرہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد مزمل خصوصی مہمان کی حیثیت سے موجود ہوں گے اور محمد مرزا اطھر مجلس علماء کے سکریٹری اس سمینار کی صدارت کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا: اس سمینار میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر کلب صادق ، پروفیسر شاہ محمد وسیم علی گڑھ ، ڈاکٹر اشوک ، پروفیسر رمیش دکشت، پروفیسر انیس اشفاق عابدی، جناب شفیق مرزا ، پروفیسر عباس مہدی اور ٹی این گپتا تقریر کریں گے ۔