03 August 2013 - 16:23
News ID: 5748
فونت
رسان نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی درخواست پر ملک کے مختلف شھروں اور حصوں میں اعلی پیمانہ پرعالمی یوم قدس ریلیوں کا انعقاد کیا ۔
شیعہ علماء کونسل نے پاکستان کے مختلف شھروں میں قدس ریلیوں کا انعقاد کیا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ کونسل کے صدر حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر پاکستان میں مختلف گوشہ کے شیعوں نے عالمی یوم قدس اعلی پیمانہ پر مانا  ۔


اس رپورٹ کے مطابق، مطابق شیعہ علماء کونسل کراچی ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ یوتھ کے زیر اہتمام مرکزی ریلی ریگل چوک سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب جا کر اختتار پذیر ہوئی۔ ریلی میں ہزاروں مومنین نے شرکت کرکے وفاداری کی ایک نئی تاریخ رقم کردی ۔


شیعہ علماء کونسل سندھ کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام سید ناظر عباس تقوی و دیگر اراکین و عہدیداروں سمیت جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ یوتھ کے ذمہ داران نے خطاب کیا ۔


مقررین نے اپنے خطاب میں کہا : قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطنیوں کے حق میں آواز اٹھانے کیلئے یوم القدس کا انعقاد کر کے یہ عظیم الشان ریلیوں کا اہتما کیا ہے۔


انہوں نے تاکید کی : یوم القدس درحقیقت عالمی سطح پر مظلوم اور پسے ہوئے اسلامی دنیا کے مختلف طبقات کی حمایت کا نام ہے۔


حجت الاسلام سید نظر عباس تقوی نے اپنے خطاب میں کہا: مسئلہ فلسطین اسلام کا مسئلہ ہے امریکہ اور اس کے کارندے اس مسئلے کو عرب اسرائیل مسئلہ بنانا چاہتے ہیں جبکہ یہ مسئلہ قومیات سے بڑھ کر ہے۔


انہوں نے مزید کہا: یہی وہ مسئلہ ہے جس کی بنیاد پر بڑی بڑی بادشاہتیں تباہ ہوسکتی ہیں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فلسطینیوں کی داد رسی نہیں کی جارہی وگرنہ عجم و پوری دنیا میں مظاہرے ہو رہے ہیں مگر عرب ریاستیں اس مسئلے سے صرف نظر کئے ہوئی ہیں ۔


دوسری جانب اسلام آباد کے تاریخی اور عظیم الشان یوم القدس مظاھرے میں شرکت کرنے والوں نے فلسطین کو امت اسلامیہ کے دلوں کی دھڑکن اور اتحاد کا مرکز جانا  ۔


یہ مظاھرہ اثنا عشری امام بارگاہ جی سکس ٹو سے شروع ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی آبپارہ چوک جا کر اختتار پذیر ہوا جہاں شرکائے ریلی سے مقررین نے خطاب کیا ۔


ریلی اتحاد بین المسلمین کا نمونہ اس وقت ثابت ہوئی جب اہلسنت علماء سمیت اہلسنت برادری نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا: قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطنیوں کے حق میں آواز اٹھانے کیلئے یوم القدس کی اس عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔


انہوں نے تاکید کی : یوم القدس درحقیقت عالمی سطح پر مظلوم اور پسے ہوئے اسلامی دنیا کے مختلف طبقات کی حمایت کا نام ہے۔


واحدی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کشمیر، عراق، افغانستان، مصر، الجزائیر ، یونس، برما، بحرین اس کے علاوہ ہر جگہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں کہا: یوم القدس درحقیقت مظلوموں کی حمایت کا دین ہے، مظلوم فلسطینوں کو جس انداز میں یہودی ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ انسانی معاشرہ کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے مگر عالمی حقوق انسانی کی تنظیمیں ، اقوام متحدہ سمیت تمام جمہوریتی اور انسانی حقوق کا راگ الاپنے والے خاموش ہیں۔


انہوں نے کہا: حد یہ ہوگئی  کہ نواسی رسول حضرت زینب سلام ا۔۔۔ علیہا کا مزار اقدس بھی انتہاپسندوں سے محفوظ نہیں رہا اور اولیا اللہ اور اصحاب رسول   کے مزارات بھی حملات کی زد میں آرہے ہیں جنکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے کہا: پاکستان کا کوئی بھی شہری محفوظ نہیں رہا ، بد امنی سمیت مھنگائی ، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے پاکستانی امت مسلہ  کی کمر توڑدی ہے ، ہر حکمران اقتدار میں آنے کیلئے بلند و بالا بانگ کے دعوے کرتا ہے مگر اقتدا میں آکر خاموش تماشائی بن جاتا ہے ۔
 

شھر گلگت میں بھی عالمی یوم القدس کے موقع پر شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او نے احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں اور مظاہروں کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے ۔
گلگت کے شہر، دنیور، جوتل، چھلت، اسکندر آباد، جعفر آباد ، سمائر، مرتضیٰ آباد اور دیگر مقامات پر عظیم الشان القدس ریلیوں کا انعقاد ہوا ۔


جے ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام ہونے والی القدس ریلیوں میں جے ایس او کے کارکنان کے علاوہ علماء کرام اور تمام مکاتب فکر کے افراد نے بھر پور شرکت کی ۔


مذکورہ مقامات پر ہونیوالے ریلیوں سے جے ایس او اور شیعہ علما کونسل کے راہنماوں حجت الاسلام شیخ مرزہ علی، شیخ منیر منوری، شیخ شہادت ساجدی، شیخ الف خان، شیخ اقبال توسلی، شیخ گلاب شاکری، ڈویژنل صدر جے ایس او گلگت برادر مدثر رضا شیرازی، سابق صدر برادر عابدرضا جعفری ، برادر سید وقار رضوی اور دیگر نے اپنے خطاب میں مقبوضہ بیت المقدس کی صہیونی شکنجوں سے آزادی کیلئے جدوجہد کو ہر مسلمان کا دینی فریضہ قرار دیتے ہوئے عالمی استعماری طاقتوں بالخصوص شیطان بزرگ امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی اسلام دشمن سازشوں کا باہمی اتحاد کیساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


مقررین نے اپنے خطاب میں پاکستان ، شام، عراق ، افغانستان اور دیگر مسلم ممالک میں جاری فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات کو بھی عالمی استعماری طاقتوں کی امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش سے تعبیر کرتے ہوئے مسلم حکمرانوں بالخصوص او آئی سی سے موثر کردار ادا کرنے اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ۔


مقررین نے شام میں امریکی اور مغربی طاقتوں کی ایماء پر نام نہاد باغیوں کے ہاتھوں اندرونی خانہ جنگی کو فروغ دینے نیز مقامات مقدسہ بالخصوص روضہ نواسی رسول (ص) حضرت بی بی زینب (س) کے روضہ اقدس کی بے حرمتی جیسے اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے او آئی سی اور عرب لیگ سے پر زور مطالبہ کیا : وہ شام کی سورش میں امریکی ایماء پر حصہ دار بعض عرب ممالک کو شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رکھے۔


اس موقع پر مقررین نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے تربیت یافتہ منظم نیٹ ورک کی موجودگی کی خبروں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں سے ان دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کو توڑنے اور انکے سرپرستوں کو بھی بے نقاب کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔


شیعہ علماء کونسل نے ٹھارو شاہ اور نوشہرو فیروز میں بھی عظیم الشان یوم القدس ریلیوں کا انعقاد کیا ۔


مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا : آج 60 سال سے زیادہ ہے کہ قبلہ اول صہیونی درندوں کے چنگل میں گرفتار ہے مگر او آئی سی کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کوشش سامنے نہیں آرہی ۔


انہوں ںے مزید کہا: آج صرف حضرت امام خمینی(رہ) کی حکمت عملی کی وجہ سے فلسطین اور قبلہ اول کا مسئلہ زندہ ہے ۔


مقررین نے شام میں جاری جارحیت اور روضہ ہائے متبرکہ کی توہین کو محکوم کرتے ہوئے کہا: آج تکفیری شرپسندوں نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مقدس روضہ مبارک پر حملہ کر کے اپنا منفورچہرہ دیکھا دیا ۔
 

مقررین نے آخر میں ملک میں جاری دھشتگردی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مملکت خداداد پاکستان کو شدید خطرہ لاحق ہے، شرپسند عناصر پاکستان کو ختم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں مگر ابھی تک ملت تشیع نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی با بصیرت قیادت اور حکمت عملی سے تمام مشکلات کو برداشت کرکے ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا ہے ۔ ہم قومی قیادت کے ہر حکم پر لبیک کہنے کیلئے تن اور جان سے تیار ہیں ۔ 

 

شیعہ علماء کونسل ضلع خیرپور اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن خیرپور کی طرف سے بھی خیرپور میں عالمی یوم قدس ریلی کا اھتمام کیا گیا

 

شیعہ علماء کونسل خیرپور کے ضلعی صدر حجت الاسلام سید اسد اقبال زیدی کی قیادت میں ہونے اس ریلی میں ھزاروں مومنین نے شرکت کی۔

 

 قصر حسینی امام بارگاہ سے نکلنے والی یہ ریلی، گاڑھی پل کے قریب دھشت گردانہ حملہ سے روبرو ہوئی ، دھشت گردوں کی فائرنگ میں ۱۲ روزہ دار مومنین زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو خیرپور ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا ۔

 

علاقے میں دھشتگردی کے اس واقعہ پر ریلی کے شرکاء نے حجت الاسلام سید اسد اقبال زیدی کے حکم کے مطابق چھتری چوک پر علامتی دھرنا دیا ۔

 

شیعہ علماء کونسل خیرپور ضلعی صدرحجت الاسلام سید اسد اقبال زیدی اپنے خطاب میں کہا: اب انتہا ہوگئی ہے۔ یہ ریاست ہے یا کہ جنگل ؟ ایک دن سینٹرل جیل پر حملہ کرکے خونی دھشتگردوں کو رہا کیا جاتا ہے جب کہ دوسرے دن ہمارے جلسے جلوسوں پر فائرنگ کی جاتی ہے مگر ریاست اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہوتی ۔ ہم صرف قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کے حکم کے منتظر ہیں اور قائد محترم کے فرمان کے مطابق ہم بارہا بار ریاست پر حجت تمام کرچکے ہیں ۔
 

واضح رہے کہ یوم القدس کی ریلی میں شرکت کیلئے آنے والے مومنین پر کئی سالوں سے مختلف مقامات پر پتھراؤ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے مگر انتظامیہ ہمیشہ کی طرح خاموش تماشائی نظر آتی ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬