01 August 2013 - 23:40
News ID: 5746
فونت
جامعہ نعیمیہ پاکستان نے دعوت دی؛
رسا نیوز ایجسنی - جامعہ نعیمیہ پاکستان نے پورے پاکستانی مسلمان یوم قدس ریلی میں شرکت کی دعوت دی ۔
دارالعلوم جامعہ نعيميہ پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی عظیم اور معروف درسگاہ جامعہ نعیمیہ نے اپنے ارسال کردہ بیانیہ میں پورے پاکستانی مسلمانوں سے عالمی یوم قدس ریلی میں شرکت کی اپیل کی ۔


اس بیانیہ میں ایا ہے : مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، قبلۂ اول کی آزادی نیز شام میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کے خلاف دارالعلوم جامعہ نعیمیہ جی نائن تھری اسلام آباد، 2 اگست جمعۃ الوداع کو نماز جمعہ کے بعد سب کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتی ہے ۔


اس ریلی میں دارالعلوم جامعہ نعیمیہ، قرب و جوار کی مساجد و مدارس کے علماء، اساتذہ، طلباء کے علاوہ عام شہریوں کی ایک کثیر تعداد شرکت کریں گے ۔


اس ریلی سے جامعہ نعیمیہ اسلام آبادکے مہتمم مفتی گلزار احمد نعیمی، قاری عبید احمد ستی، سید محمد علی واسطی، سید غلام مہر علی شاہ اور صاحبزادہ کاشف نعیمی اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔


اسی سلسلہ میں نماز عصر کے بعد دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی مسجد کے ہال ایک سیمینار میں منعقد ہوگا جس سے مختلف مکاتب فکر کے علماء خطاب فرمائیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬