‫‫کیٹیگری‬ :
16 July 2013 - 14:48
News ID: 5651
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی دعوت؛
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان نے عالم اسلام خصوصا مسلمانان پاکستان کو یوم قدس پورے جوش وخروش کیساتھ منائے جانے کی درخواست کی ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی یوم القدس کمیٹی کا اجلاس شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں مرکزی، ڈویژنل اور ریاستی راہنماوں میں سے  حجت الاسلام مشتاق حسین ہمدانی، سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، مولانا اشفاق حسین وحیدی، مولانا غلام قاسم جعفری، سید محمود علی نقوی، سید جاویدحسین شاہ موجود تھے۔


اجلاس میں اگست 2013ء بروز جمعتہ المبارک کوشیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام صدر حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر کے چھوٹے و بڑے شہروں اور قصبات  سمیت راولپنڈی، اسلام آباد میں بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی کے لئے نکالے جانے والی القدس ریلیوں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔


اور اجلاس میں ملک بھر میں  یوم القدس کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے، مرکزی، صوبائی، ضلعی، تحصیل سطح پر کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔


علاوہ ازیں اجلاس میں راولپنڈی، اسلام آبادمیں حسب سابق یوم القدس کے انتظامات کاجائزہ لینے اور انتظامات کو آخری شکل دینے کے لئے مورخہ 17 جولائی 2013ء بروز بدھ 7 رمضان المبارک کو ایک اہم میٹنگ بلائی گئی ہے تاکہ القدس ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے مشاورت سمیت تمام معاملات کا جائزہ لیا جا سکے ۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اس موقع پر کہا: تمام صوبے، ضلع، تحصیل اور یونٹ کے صدور کو اطلاع کردی گئی ہے کہ یوم القدس کے پروگرامز میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و عمائدین کی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے بیت المقدس قبلہ اول کی آزادای کیلئے بھر پور آواز اٹھائیں اور نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬