08 July 2013 - 17:26
News ID: 5621
فونت
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے لاہور میں ہونیوالے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے مطالبہ کیا ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اپنے ارسال کردہ مذمتی بیانیہ میں لاہور میں ہونیوالے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام شدید عدم تحفظ کا شکار لھذا حکومت دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے ۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ ایک مدت سے ملک کے طول و عرض خاص طور پر کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کا عملاً دور دورہ ہے اور بڑے بڑے سانحات کے نتیجے میں سینکڑوں معصوم اور قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں کہا: آج تک نہ تو ان سانحات کے پس پردہ حقائق اور محرکات عوام کے سامنے لائے جاسکے اور نہ ہی ان سفاک دہشت گردوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کیا گیا ۔


انہوں نے مزید کہا: پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہاہی، کراچی ، کوئٹہ کے بعد اب دہشت گردوں نے لاہور کا رخ کرلیا ہے ۔


حجت الاسلام واحدی نے پرانی انارکلی فوڈ سٹریٹ لاہور سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین و پسماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور یہ بات زور دے کر کہا :ریاست کے ذمہ داران اور قانون و امن و امان کے ضامن اداروں کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے ملک سے بدامنی، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوا م امن و سکون سے جی سکیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ 
                                                                         

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬