22 July 2013 - 22:45
News ID: 5685
فونت
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ:
رسا نیوز ایجنسی - پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے حضرت زینب(س) کے روضہ پر دھشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپ کے حرم کو عقیدتوں کا محور جانا اور کہا: روضہ کی حفاظت میں کوتاہی نا ممکن ہے ۔
ثروت اعجاز قادري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے حرم حضرت زینب(س) پر   وھابی تکفریوں کے حملہ کو اھلبیت دشمنی اور یزیدی کردار کا کھلا مصداق جانا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ روضہ بی بی سیدہ زینب کے تحفظ میں خون کا آخری قطرہ تک نچھاور کردیں گے کہا: سنی عوام دشمنان اہل بیت (ع) یزیدی ٹولے کو باور کرا دیں کہ میدان کربلا سے امام حسین (ع) کی آواز کے جواب میں کروڑوں مسلمان لبیک یاحسین (ع) کی صدائیں آج بھی بلند کر رہے ہیں۔


پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم مزارات صحابہ اور مزارات اولیاء کے تحفظ کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے کہا: حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کا روضہ مبارک ہماری عقیدتوں کا محور ہے اور اس روضہ کی حفاظت میں کوتاہی نا ممکن ہے ۔
 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے مزار کو نشانہ بنانے والے جان لیں کہ یہ 13 ویں نہیں بلکہ پندرویں صدی ہے، وہ وقت گذر گیا جب جنت البقیع میں اہل بیت اطہار ﴿ع﴾ و صحابہ کرام ﴿رض﴾ کے مزارات کو بلڈوزر چلا کر شہید کر دیا تھا کہا: عوام اہلسنت اہل بیت اطہار ﴿ع﴾ و صحابہ کرام ﴿رض﴾ کے مزارات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔


ثروت اعجاز قادری نے یہ کہتے ہوئے کہ حضرت بی بی سیدہ زینب ﴿س﴾ کے روضہ اقدس پر راکٹ حملے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں مزید کہا: ان مزارت کی طرف اٹھنے والی ہر ناپاک انگلیاں کاٹ دی جائیں گی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬