رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کی مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اپنے ارسال کردہ مذمتی بیان میں گذشتہ روز روضہ حضرت زینب پر ہونے والے راکٹ حملہ کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نے کہا: نواسی پیغمبر اکرم دختر امیر المومنین حضرت سیدہ زینب سلام سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارک سے آدھ کلومیٹر دور ہجیرہ کے علاقے میں موجود باغیوں کے خلاف فوجی کاروائی کے نتیجے میں باغیوں کی جانب سے فائر ہونے والے مارٹر گولہ کے نتیجہ میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جناب انس رومانی کی شہادت اور بعض زائرین کے زخمی ہونے پر شدید دکھ کا اظھار کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شامی دھشت گردوں کی جانب سے روضہ حضرت زینب سلام اللہ کی جانب فائر ہونے والا راکٹ روضہ کے احاطہ میں گرا جس کے نتیجہ میں دفتری امور کے ذمہ دار شھید اور بعض زائرین زخمی ہوگئے تاہم الحمدللہ روضہ مبارک مکمل طور پر محفوظ رہا۔