20 July 2013 - 16:22
News ID: 5671
فونت
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے شامی دھشت گردوں کے ہاتھوں روضہ حضرت زینب پر راکٹ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے 10 روزہ سوگ اور آج یوم احتجاج کا اعلان کیا ۔
روضہ حضرت زينب حجت الاسلام محمد امين شھيدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے ارسال کردہ مذمتی بیان میں کہا: رسول اسلام کی نواسی حضرت زینب(س) کے روضہ پر شامی دھشت گردوں کے ہاتھوں راکٹ حملہ نے دنیا کے مسلمانوں کے احساسات کو مجروح کیا ہے ۔


ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شھیدی نے یہ کہتے ہوئے کہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے اقدس پر حملے کی خبر نے مسلمانوں کو شدت غم سے نڈھال کر دیا ہے تاکید کی:  اس واقعہ میں وہی قوتیں ملوث ہیں جنہوں نے جنت بقیع کو منہدم کرایا تھا۔


انہوں نے شام میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی ہمشیرہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس پر تکفیریوں کے حملہ کے خلاف 10 روزہ سوگ اور آج یوم احتجاج منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا: وھابی دہشتگردوں کے ہاتھوں اب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کا گھرانہ بھی محفوظ نہیں اور وہ بھی ان کی دہشتگردانہ کاروائیوں کے بھینٹ چڑھے ۔


حجت الاسلام شھیدی نے یہ کہتے ہوئے کہ دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ تکفیریوں کا اسلام اور انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے کہا: درندہ صفت لوگوں نے عالم اسلام کو ایک اور سانحہ سے دوچار کر دیا ہے۔


ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے کہا : تکفیریوں نے پہلے شعائر اللہ، مزارات اولیاء کرام کو نشانہ بنایا اور اب اہل بیت علیہ السلام کے روضے اقدس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔


انہوں نے شام کے پرامن حالات خراب کرنے میں عالمی طاقتیں ملوث جانا اور کہا: مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان میں اس سانحہ کے خلاف دس روزہ سوگ اور آج ملک بھر میں یوم احتجاج منائے جانے کا اعلان کرتی ہے ۔


حجت الاسلام شھیدی نے اخر میں پاکستان میں تمام مکاتب فکر سے اس سانحہ کی پرزور مذمت اور اپنا احتجاج ریکارڈ درج کرانے کی اپیل کی ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬