05 September 2013 - 15:20
News ID: 5889
فونت
ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کی ذمہ دار:
رسا نیوز ایجنسی – مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی ذمہ دار سکینہ مہدوی نے تاکید کی : حجاب میں چہرے کا کھلا رکھنا فتوٰی اور ڈھانپ لینا تقوٰی ہے ۔
ايم ڈبليوايم پاکستان شعبہ خواتين

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے حجاب کے فروغ میں جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن پاکستان کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا ۔


سکینہ مہدوی نے لاہور میں حجاب سے متعلق تصویری نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: حجاب صرف عورت پر ہی نہیں بلکہ مردوں کی نظروں کا بھی حجاب ضروری ہے۔ 


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ حجاب نے عورت کو وقار عطا کیا ہے تاکید کی: دنیا میں ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ کوئی خاتون پردے کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلے۔


ایم ڈبلیوایم پاکستان کی سرکردہ رکن نے اس بات کی خبر دیتے ہوئے کہ ایم ڈبلیو ایم جماعت اسلامی اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ مل کر سرکاری دفاتر میں حجاب کے لئے قانون سازی کے لئے جدوجہد کریں گی کہا: پاکستان اسلامی سرزمین ہے جہاں اسلامی کا قانونین کو بالا دستی حاصل ہونا چاہئے ۔


ذکیہ نقوی نے اپنے بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حجاب میں چہرے کو کھلا رکھنا فتوٰی ہے مگر مکمل ڈھانپ لینا تقوٰی ہے کہا: حجاب کے سلسلہ میں عورتوں ہی نہیں مردوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو حجاب کروائیں اور اپنی نگاہوں پر بھی حجاب قائم رکھیں ۔


ہما تقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ عورت پر اپنی زینت و زیبائی نامحرموں کی نظروں سے چھپانا واجب ہے کہا: اسلام نے نفسیاتی مریض مردوں سے عورت کی حفاظت کے لئے پردہ واجب قرار دیا تاکہ عورت معاشرہ میں چین و سکون کی زندگی بسر کرسکے ۔


واضح رہے کہ پاکستان کے شھر لاہور میں حجاب کے حوالے سے منعقد تصویری نمائش کی بڑے تعداد میں خواتین اور مردوں نے دیکھا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬