03 August 2013 - 16:23
News ID: 5747
فونت
رسا نیوز ایجنسی – دنیا بھر کے مسلمانوں نے قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے یوم القدس منایا ۔
عالمي يوم قدس مظاھرے

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی یوم قدس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، ہندوستان، لبنان، عراق، بحرین اور فلسطین سمیت دنیا کے دیگر مختلف ممالک میں نکالی گئی القدس ریلیوں میں کثیر تعداد میں بوڑھے، بچے ، مرد و زن نے شرکت کی ۔


اس رپورٹ کے مطابق، ریلی کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اورعالمی استکبار کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔


پاکستان کے شھر اسلام آباد، لاھور، کراچی، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دیگر شہروں میں القدس ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں روزہ دار شریک ہیں اور اس موقع پر سکیورپٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔


جبکہ کوئٹہ میں نکالی جانے والی القدس ریلی کے موقع پر3سال قبل القدس ریلی پرہونے والے خودکش حملے میں شھید ہونے والے70روزہ دار مسلمانوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔

 

ہندوستان کے داراحکومت دھلی، کشمیر، لکھنوحیدرآباد اوربمبئی سمیت کئی شہروں میں القدس ریلیاں نکالی گئیں جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

 

مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کے ان بنیادی مسائل میں سے ہے جس نے گزشتہ کئی عشروں سے امت مسلمہ کو بے چین کررکھا ہے اور اسی بات کے پیش نظربانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام دیا جس کے بعد سے ہرسال اس روز دنیا بھر میں القدس ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬