01 August 2013 - 23:20
News ID: 5745
فونت
علمائے بمبئی کی تاکید؛
رسا نیوز ایجنسی – بمبئی ھندوستان کے علمائے کرام نے پریس کانفرنس میں عالمی یوم قدس منائے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: عالمی یوم قدس اسلامی اتحاد کا مظھر ہے ۔
علمائے بمبئي پريس کانفرنس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شھر بمبئی کے ائمہ جماعت اور علمائے کرام نے گذشتہ روز مراٹھی پترکار سنگھ میں پریس کانفرنس کے دوران، عالمی یوم قدس کو امت اسلامی کی اتحاد کا مظھر جانا ۔


اس پریس کانفرنس میں مغل مسجد کے امام جمعہ حجت الاسلام سید حسنین کراروی، شیعہ علما کونسل ھندوستان کے صدر حجت الاسلام سید مھدی حسینی، طہ فاونڈیشن کے سرکردہ رکن حجت الاسلام سید فیاض باقر، آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام ابوالقاسم رضوی، بمبئی کے مشھور شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید فرمان موسوی ، امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ ، جماعت اسلامی کے صدر اسلم غازی نے شرکت کی  ۔

 

حجت الاسلام سید مھدی حسینی نے امام علی کو عدل کو مظھر بتاتے ہوئے کہا: جو بھی ظلم کرے و ظالم ہے چاہے وہ اسرائیل ہو یا وہ پڑوسی اور ہم ہر ظالم کی مذمت کرتے ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا : مسلمانوں کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کی زیادتیاں مزید برداشت نہیں کی جائیں گی ۔


جمعہ حجت الاسلام سید حسنین کراروی نے جمعہ الوداع کو نکلنے والے احتجاجی جلوس میں تمام مسلمانوں کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا: امام خمینی نے رمضان کے اخری جمعہ کو عالمی یوم قدس قرار دے کر ھر طرح کے ظلم کی مخالفت کا اعلان کیا ۔ 


حجت الاسلام ابوالقاسم رضوی نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کا وجود فسادات کا مرکز ہے ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬