03 August 2013 - 18:14
News ID: 5750
فونت
رسا نیوز ایجنسی – وادی کشمیر ھندوستان کے مخلتف علاقوں میں جمعتہ الوداع کے پر پُروقار اجتماعات اور قبلۂ اول کی بازیابی کے حق میں مظاہروں کا انعقاد کیا گیا نیز پائین شہر اور بارہمولہ میں جوانوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئیں ۔
عالمي يوم قدس کا عظيم اجتماع

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وادی کشمیر ھںدوستان میں کل جمعتہ الوداع کے موقعے پر یوم قدس منایا گیا اور نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس نکالے گئے جس دوران پائین شہر اور بارہمولہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران لاٹھی چارج، شلنگ سے ایک خاتون سمیت درجن بھر افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس کے کئی اہلکار بھی شامل ہیں۔


نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقعہ پر مقررین نے قبلہ اول کی آزادی ، فلسطینیوں کے حق میں اور کشمیریوں کی رواں جدوجہد کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


جمعہ الوداع کی سب سے بڑی تقریب تاریخی جامع مسجد سرینگر میں منعقد ہوئی جہاں ایک لاکھ سے زیادہ فرزندان توحید نے جمعتہ الوداع کے موقعہ پر نماز ادا کی۔


نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد سرینگرسے احتجاجی جلوس نکالاگیا جس میں ہزاروں لوگوں نے آزادی کے حق میں اوراسرائیل وامریکہ کے خلاف نعرے لگا ئے ۔


پائین شہر میں نعرہ بازی کررہے مشتعل نواجوانوں اور فورسز کے مابین کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ کچھ ایک جگہوں پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جب کہ بعض مقامات پرمظاہرین کا تعاقب کرکے انہیں بھگا دیا گیا۔
نوہٹہ میںایک خاتون سمیت 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ پتھرائو سے کئی پولیس اہلکاروں کو بھی چوٹیں آئیں۔ زخمی ہونے والی خاتون اور دیگر افراد کو اسپتل منتقل کیا گیا۔


بڈگام میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جمعة الوداع کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقد ہوا ۔


انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نماز جمعہ کی امامت کے بعد یوم قدس کے بھاری جلوس کی قیادت کی اور مین چوک بڈگام میں یوم قدس کے جلوس سے خطاب کیا۔


آغا الموسوی نے کشمیر اور فلسطین کو ایک ہی تصویر کے دو رُخ بتاتے ہوئے کہا : دونوں خطوں میں جابر قوتوں نے عوام کے بنیادی پیدائشی حقوق طاقت وتشدد کے بل پر سلب کر رہے ہیں، دونوں خطوں کے مظلوم عوام کئی دہائیوں سے اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے ہر سطح پر قربانیاں پیش کررہے ہیں لیکن عالمی برادی ابنی ذمہ داریاں پورا کرنے کے بجائے دونوں خطوں میں مسلط قوتوں کی پیٹ تھپتھپا رہی ہے ۔


امام باڑہ حسن آباد سرینگر سے حجۃ الاسلام آغا سید محمد تقی الموسوی کی قیادت میں برآمد کیا گیا جس میں ہزاروں فرزندانِ توحید نے شرکت کی۔


انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ماگام میں سید محمد حسین موسوی، چاڈورہ میں آغاسید یوسف الموسوی، جامعہ مسجد اندر کوٹ سمبل میں مولوی شیخ عباس، جامعہ مسجد نوگام سوناواری میں بشیر احمد زادو، امام باڑہ گامدو سوناواری میں سید افضل ، جامعہ مسجد سونہ پاہ میں سید محمد ، چھاتر گام میں مولوی سید مصطفیٰ کی قیادت میں یوم القدس کی تقریبات منعقد ہوئیں۔


پیروان ولایت جموں کشمیر کے زیر اہتمام مولانا سبط محمد شبیر قمی کی سربراہی میں خندہ قصبہ کی مرکزی جامع مسجد زینیبہ سے یوم القدس کے حوالے سے ایک جلوس برآمد ہوا جو مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا خامنائی چوک خندہ میں پہنچا ، اس موقعہ پر نوجوانوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔


کشمیر کے دیگر علاقہ کھاگ ، بیروہ ، دہرمونہ ، وڈون اور رٹھوسنہ میں یوم قدس کے حوالے سے جلوس نکالے گئے۔


شعیہ سنی کی طرف سے کریری پٹن اور بیروہ میں جلوس نکالے گئے جس میں شامل لوگوں نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔


آبی گزر سرینگر میں نماز جمعہ کے سید عابد رضو ی کی قیادت میں ایک جلوس برآمد ہوا جس کے دوران مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زوردار احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ جلوس میں شامل نوجوانوں نے آزادی اور اسلام کے حق میں اور گرفتاریوں و انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف زور دارنعرے بازی کی اور امریکی پرچم بھی نذر آتش کردیا گیا۔


سوپور کشمیر میں یوم قدس کے موقعہ پر جامع مسجد سوپور اور دیگر مساجد میںایمہ نے قبلہ اول کی بازیابی اور گول واقعہ کی مذمت کی ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬