فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے دواورتین ستمبرکو ایم اے جناح روڈ پر فلسطین سے متعلق تصویری نمائش لگائے جانے کی خبر دی ۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور صہیونی مظالم کے خلاف 2 / 3 ستمبرکو ایم اے جناح روڈ پر فلسطین سے متعلق تصویری نمائش لگائے جانے کی خبر دی ۔
انہوں نے عصری تقاضے تحت فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے صہیونی مظالم سے دنیا کو آشکار کروئے جانے پہ تاکید کرتے ہوئے کہا : صہیونیت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا پر عیاں کیا جائے۔
انہوں نے فلسطینی عوام پر غاصب صہیونی مظالم کی ایک طویل تاریخ جسے عالمی استعمار امریکہ،اسرائیل،برطانیہ مسخ کرنا چاہتے ہیں کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا : تاہم فلسطین فاؤندیشن پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ پاکستانی عوام کو فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے صہہیونی مظالم سے آشکار کرتے رہیں گے اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا سفاک اور بد ترین چہرہ پاکستانی عوام کے سامنے پیش کرتے رہیں گے۔
صابر کربلائی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مظلوم اور نہتھے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف اپنی نفرتوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا : فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کی تصویر کشی کرنے اور عوام پاکستان کو اسرائیلی سفاکیت دکھانے کے لئے 2 ستمبر تا 3 ستمبر تک روڈ سائیڈ تصویری نمائش کا انعقاد ایم اے جناح روڈ امام بارگاہ علی رضا کے نزدیک کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس تصویری نمائش کا مقصد پاکستانی غیور عوام کو فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم اور محصورین غزہ کی مشکلات کے بارے میں آگاہ کرنا بتاتے ہوئے کہا : تصویری نمائش اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک اور عالمی استعماری طاقتوں کے خلاف ہیں ۔
واضح رہے کہ اجلاس میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اراکین میں حید ر زیدی، ذیشان حیدر، مظفر فاروقی، عبد العلیم، مرزا نعمان، چراغ الدین، یاسر اقبال اور فخر عباسی شریک تھے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے