14 August 2013 - 14:59
News ID: 5804
فونت
نوشھرصوبہ مازندران ایران میں؛
رسا نیوزایجنسی - حوزه علمیہ مازندران کے صوبائی مدیر نے ائندہ سال حوزه علمیہ امام علی(ع) کے افتتاح کی خبر دیتے ہوئے کہا: یہ حوزہ علمیہ صوبہ مازندران کی عظیم دینی درسگاہ محسوب کی جاتی ہے ۔
مرکز تخصصي حوزہ علميہ مازندران

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کی مطابق، حوزه علمیہ مازندران کی صوبائی کونسل کا اجلاس گزشتہ روز اعضاء کونسل کی شرکت میں صوبہ مازندران میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله طبرسی کے دفتر میں منعقد ہوا ۔


حوزه علمیہ مازندران میں صوبائی مدیر حجت الاسلام ابوالقاسم طاہری نے اس اجلاس میں نے ائندہ سال حوزه علمیہ امام علی(ع) کے افتتاح کی خبر دیتے ہوئے کہا: یہ حوزہ علمیہ صوبہ مازندران کی عظیم دینی درسگاہ محسوب کی جاتی ہے ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے مدرسہ امام علی(ع) 8000 مربع میٹر مشتمل ہے کہا: بہت جلد ہی اس دینی درسگاہ میں پہلی، دوسری اور تیسری جماعت کے 500 طلبہ کا داخلہ شروع ہوگا ۔


انہوں نے مزید کہا: طے ہے کہ حوزہ علمیہ امام علی(ع) کا ایک حصہ تخصصی دینی درسگاہ کے اختیار میں قرار دیا جائے  ۔


حجت الاسلام طاہری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ مازندران تین موضوعات تفسیر قرآن، کلام و فلسفہ کے دروس کی تدریس کی جاتی ہے کہا: صوبہ مازندران کی تیسری تخصصی دینی درسگاہ کا جلد ہی اس صوبہ میں افتتاح کیا جائے گا ۔


انہوں نے صوبہ مازندران کے مختلف شھروں میں 27 دینی درسگاہوں کے ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا: فی الحال اس صوبہ میں 2500 طالب علم تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہیں  ۔


حجت الاسلام طاهری نے نئے تعلیمی سال کے روبرو ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: صوبہ مازندران کے حوزات علمیہ کے نئے سال کا تعلیمی کے آغاز کا پروگرام، امسال شھر آمل کے مدرسہ امام حسن عسکری(ع) میں منعقد ہوگا ۔
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬