رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک کیلئے روانہ ہوگئے ۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے علاقے کے موجودہ حالات کے پیش نظر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا : اپنے اس دورے میں وہ اس اجلاس کے ضمن میں روس اور چین کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایران کے صدر جمھوریہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کو علاقے کی ایک اہم تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا: اس اجلاس سے اپنے خطاب میں وہ، مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں ایران کے مواقف پر روشنی ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر حسن روحانی کے اس پہلے غیر ملکی دورے میں ایران کے وزرائے خارجہ، تجارت، اور معدنیات ہمراہی کررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شنگھائی تعاون تنظیم کا ایک مبصر رکن ملک ہے۔