‫‫کیٹیگری‬ :
26 June 2013 - 18:46
News ID: 5580
فونت
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے مصر میں شیعہ مسلمانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مصری عوام سے باہمی اتحاد کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی ۔
ايران وزارت خارجہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں جامعہ اہلبیت مصر کے بانی شیخ حسن شحاتہ اور تین دیگر شیعہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے مصری عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہر ایسے اقدام سے گریز کریں جس ملک میں مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہو۔
 
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ  مصر کے سمجھدار اور انقلابی عوام اپنے رہنماؤں کی مدد سے انقلاب اور قومی اتحاد کو محفوظ رکھتے ہوئے ماضی طرح اس بار بھی صیہونی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
 
بیان میں مصر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پوری ہشیاری سے کام لیں اور مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان انتشار پھیلانے کی سازشوں کو مکمل طور سے ناکام بنادیں ۔
 
واضح رہے کہ مصر کے صوبہ جیزه میں جشن امام عصر(عج) کے دوران، وھابی تکفیروں نے حملہ کرکے چار شیعہ اور نامور شیعہ عالم دین شیخ حسن شحاتہ کو تمام بے رحمی کے ساتھ شھید کردیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬