‫‫کیٹیگری‬ :
26 June 2013 - 18:53
News ID: 5581
فونت
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے شدت پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے قتل عام کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے شکست خوردہ قرار دیا ہے ۔
علي لاريجاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی نے آج مجلس شورای اسلامی کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موقع پرست عناصر کو جو عالم اسلام میں مسلمانوں کی صورتحال کو بدلنے کیلئے تشدد آمیز کاروائیاں کر رہے ہیں بالآخر شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
 
ایران کے اسپیکر نے مصر کے شیعہ عالم دین اور چند دیگر شیعوں کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے شیعوں پر حملہ اور انھیں شھید کرنا، شامی عوام کا قتل عام اورافغانستان، پاکستان اورلبنان میں پر تشدد کاروائیوں سے انتہا پسند عناصر مسلمانوں پراپنے متحجرانہ عقاید اور دھشتگردانہ کاروائیوں کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
 
علی لاریجانی نے کہا کہ دھشتگرد اور انتہا پسند گروہ مغرب کی خفیہ اور واضح حمایت سے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬