24 July 2013 - 14:55
News ID: 5694
فونت
ایرانی پارلیمںٹ اسپیکر:
رسا نیوزایجنسی - ایرانی پارلیمںٹ اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے حزب اللہ لبنان کی فوجی شاخ کو دھشت گردی کی لیسٹ میں شامل کرکے مسلمانوں کے نزدیک اپنی ساکھ بگاڑ لی ہے ۔ ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں
ڈاکٹرعلي لاريجاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمںٹ اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے حزب اللہ لبنان کے خلاف یورپ یونین کے حالیہ اقدام کو دشمنانہ اقدام جانا ۔


علی لاریجانی نے یہ کہتے ہوئے کہ حزب اللہ لبنان کے خلاف یورپ یونین کے دشمنانہ اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ یورپ یونین امریکہ کی بے چون و چرا فرمانبردار ہے کہا : یورپی یونین نے حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد تنظیموں میں شامل کرکے مسلمانوں کے نزدیک اپنی ساکھ بگاڑلی ہے اسے یہ یقین کرلینا چاہئے کہ اس کے بعد مسلمان حزب اللہ کی حقانیت سے واقف ہوتے جائیں گے۔

 

ڈاکٹر لاریجانی نے یہ کہتے ہوئے کہ حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں سب سے زیادہ لبنان کا دفاع کیا ہے جو ساٹھ برسوں میں بھی عرب ممالک نہ کرسکے کہا: اس سے بڑی بات یہ ہے کہ حزب اللہ لبنان نے مسلمان قوموں کو صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے کا سلیقہ سکھایا ہے اور انہیں مزید کامیابیوں کی امید دلائی ہے۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ یقینا صیہونی حکومت کے خلاف عملا جدوجہد کرنے کی یہی پرافتخار راہ تھی جو اسلام بیداری پر منتج ہوئی کہا: تحقیر شدہ عرب مسلمانون نے دیکھا کہ کس طرح ایک چھوٹے سےمجاہد گروہ نے صیہونی حکومت کو شکست دی اور مسلمانوں کو حوصلہ عطا کیا اور انہیں یہ باور کروایا کہ بڑی بڑی کامیابیاں اسی راہ سے حاصل ہوسکتی ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬