‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2013 - 17:31
News ID: 5198
فونت
آیت ‌الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے پاکستان میں شیعہ کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی دھشت گردانہ کاروائیوں کو کنٹرول کرے ۔
آيت ‌الله نوري همداني



رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے  حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ظھر سے قبل درس خارج فقہ کے اختتام پر سیکڑوں طلاب وافاضل حوزہ علمیہ قم کے موجودگی میں مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم میں کراچی میں شیعوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شدت پسند وھابی جنھیں عالمی سامراجیت کی حمایت حاصل ہے اس طرح کی جنایتوں کے بانی ہیں، نیز انہوں نے داغ دیدہ گھرانوں سے اظھار ھمدردی کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے تاکید کی کہ اس طرح کی جنایتوں پر کنٹرول کرے ۔


اس مرجع تقلید نے ملت اسلامیہ کو ھر دور سے زیادہ اس وقت اتحاد کا نیاز مند جانا اور کہا:  افسوس اس وقت وھابیت  اسلام کے لئے بہت بڑی مصیبت بن چکی ہے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے کراچی سانحہ میں عالمی مراکز کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے جلد از جلد جنایتکاروں کے محاکمہ پر زور دیا  ۔


اس مرجع تقلید نے دنیا کے تمام مسلمانوں کو بلا تفریق مذھب و ملت عالمی سامراجیت کے مقابل قیام کی دعوت دیتے ہوئے کہا: تفرقہ سے زیادہ کوئی چیز ملت اسلامیہ کے لئے خطرناک نہیں ہوسکتی ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے آخر میں موجود طلاب کو روایات کے ائینے میں نماز شب  اور مستحبات کی دعوت دیتے ہوئے اسے کامیابی کا رمز و راز جانا  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬