‫‫کیٹیگری‬ :
15 May 2013 - 14:28
News ID: 5394
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین قم ایران کے مرجع تقلید آیت الله نوری همدانی نے غاصب صھیونیت کو پورے خطہ کے لئے عظیم خطرہ جانا ۔
حضرت آيت الله نوري همداني


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج صبح درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا ماہ مبارک رجب کی معنوی مناسبتوں سے روح کی طھارت میں مکمل استفادہ کی تاکید کی  ۔


آیت الله نوری همدانی نے اعتکاف کی اھمیتوں کے تذکرہ میں کہا: ھماری تاکید یہ ہے کہ اعتکاف میں آپ سبھی شرکت کریں کیوں کہ اعتکاف معنویتوں اور روح کی طھارت کا وسیلہ ہے  ۔


انہوں نے یوم نکبہ کے موقع پرغاصب صھیونیت کی جنایتوں کو محکوم کرتے ہوئے اس جعلی اور من گڑھت وجود کے تاریخچہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سامراجی دنیا نے اسلامی ممالک میں اپنا مرکز بنانے کی غرض سے اس وجود کی بنیاد رکھی اور اسی بنا پر وہ اس کی مکمل طور سے حمایت میں مصروف ہیں ۔


انہوں نے تاکید کی: جب تک غاصب صھیونیت کا وجود علاقہ میں باقی ہے علاقہ میں امنیت و چین کی حکمرانی ناممکن ہے ۔


اس مرجع تقلید نے بیان کیا: آج امت اسلامیہ کی اھم ترین مشکل غاصب صھیونیت کا وجود ہے ، اسرائیل، وھابیت کو مسلمانوں کے خلاف ورغلا کر ملت اسلامیہ کی اتحاد کی دیواروں میں دراڑ ڈالنے کے درپہ ہیں اور ترکی ، سعودی عرب اور قطر کی حکومت بھی ان کے ساتھ  ملکر مستقل مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مشغول ہیں ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی : غاصب صھیونیت سے مقابلہ ملت اسلامی کے اھم اصولوں میں سے ہے، اسلامی جمھوریہ ایران کے موقف اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکید کے مطابق ھم ھر وہ ملک جو غاصب صھیونیت کے خلاف ہو اس کی حمایت کرنے کو تیار ہیں ۔


انہوں نے غاصب صھیونیت کے مقابل مسلمانوں کو مکمل ہوشیار رہنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا : جب تک علاقہ میں غاصب صھیونیت وجود ہے علاقہ میں امن و امان ناممکن ہے  ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬