‫‫کیٹیگری‬ :
09 October 2013 - 13:41
News ID: 6040
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - سرزمین قم ایران کے نامور شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی نے ایرانی اور امریکی صدور کے ما بین ہونے والی ٹیلیفون پر گفتگو اور ایرانی و امریکی وزراء خارجہ کے درمیان انجام پانے والے مذاکرات کو نیو یارک سفر کے نابجا واقعات میں شمار کیا اور کہا: اسلامی جمھوریہ ایران کے سلسلے میں امریکی حکمرانوں کا متناقض ، دورخا اور منافقانہ برتاو اس کا بات سبب ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے ذمہ داران ہرگز ان کے دھوکہ میں نہ ائیں اور ذلت کو زیب تن نہ کریں ۔
حضرت آيت الله نوري همداني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی نے اس ظھر سے قبل مسجد اعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم(س) میں اپنے درس خارج فقہ کے اغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا کتاب شریف نهج البلاغہ میں موجود مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیھما السلام کی فرمائشات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مسلمان تمام حالات و شرائط میں اپنی عزت و عظمت و اقتدار کی حفاظت کرے اور ہرگز دشمنوں اور بیگانہ طاقتوں کے تحت تسلط قرار نہ پائے  ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے مزید کہا : امیر المومنین علی (ع) کے بیان میں موجود ہے کہ اگر انسان زندہ ہو اور دشمن کے مقابل ذلیل و خوار ہو تو مردہ شمار کیا جاتا ہے اور اگر عزت و شرافت کے ساتھ جان دے دے تو زندہ شمار کیا جاتا ہے ۔


انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم امریکا ، اسرائیل اور مغربی دنیا کے سامنے ہرگز ذلت و  خواری اور رسوائی برداشت نہیں کرسکتے ، امریکا کے سلسلہ میں رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے حالیہ بیانات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکی خود کو بزرگ اور مسلمانوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر ہم انہیں مہلت نہیں دے سکتے کہ دوسروں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھیں ۔


انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکی صدر جمھوریہ کانگریس کی مرضی کے بغیر پانی بھی نہیں پیتے یاد دہانی کی: امریکی کانگریس پر صھیونیوں کا قبضہ ہے اور امریکی کانگریس صھیونیوں کے مطالبات کو جامعہ عمل پہناتی ہے  ۔


اس مرجع تقلید نے اسرائیل کو فرضی، غاصب اور متجاوز  وجود بتاتے ہوئے اس کی جنایتوں کو بہ شدت محکوم کیا اور کہا: جیسا کہ حضرت امام خمینی رضوان الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے ہم بھی معتقد ہیں کہ اسرائیل کینسر کا ٹومر ہے جسے نابود کیا جانا ضروری ہے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے سلسلے میں امریکی حکمرانوں کا متناقض ، دورخا اور منافقانہ برتاو اس کا بات سبب ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے ذمہ داران ہرگز ان کے دھوکہ میں نہ ائیں اور ذلت کو زیب تن نہ کریں تاکید کی : امریکی صدر جمھوریہ باراک اوباما  نے رھبر معظم انقلاب اسلامی کے فتوے کی اڑ میں اقوام متحدہ میں اپنی تقریر کے درمیان کہا کہ ہم واقف ہیں کہ ایران ایٹمی اسلحہ کے درپہ نہیں ہے اور دوسری طرف اس بات کی تاکید بھی کرتے ہیں کہ ایران پر فوجی چڑھائی کا معاملہ اب بھی ہماری میز پر ہے اور ہمیں جنگ کی دھمکیاں دیتے ہیں یہ دو رخی پالیسی ہمارے لئے ناقابل تحمل ہے ۔


انہوں ںے اخر میں اقوام متحدہ میں حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریر اور ان کے واضح موقف کو سراہتے ہوئے کہا:  ایرانی اور امریکی صدور کے ما بین ہونے والی ٹیلیفون پر گفتگو اور ایرانی و امریکی وزراء خارجہ کے درمیان انجام پانے والے مذاکرات کو نیو یارک سفر کے نابجا واقعات میں سے ہیں  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬