‫‫کیٹیگری‬ :
25 September 2013 - 17:51
News ID: 5985
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے علاقہ میں استقامت اور اس کی بنیادوں سے دفاع اسلامی جمھوریہ ایران کی تغییر ناپذیر اور دائمی اسٹراٹیجیک جانا اور کہا: دنیا کے دیگر ممالک سے رابطہ میں قدرت اور برابری ملحوظ نظر رہے ۔
ايت اللہ نوري ھمداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت‌ الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر سے قبل درس خارج فقہ کے اغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں مسجد اعظم قم میں منعقد ہوا  استقامت اور اس کی بنیادوں سے دفاع اسلامی جمھوریہ ایران کی تغییر ناپذیر اور دائمی اسٹراٹیجیک جانا ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی: ہم ہرگز شام کی عوام کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے بلکہ محور استقامت ہونے کے ناتے ان سے اپنی حمایت باقی رکھیں گے ۔


غاصب صھیونیت علاقہ اور انسانیت کے لئے عظیم خطرہ ہے


انہوں نے اپنے بیان کے سلسلہ کو اگے بڑھاتے ہوئے غاصب صھیونیت کو غاصب اور جعلی جانا اور کہا: غاصب صھیونیت ، ایٹمی توانائی کی بنیادوں پر علاقہ اور پوری دنیا کے لئے عظیم خطرہ ہے ، ہم کبھی بھی اس وجود سے مبارزہ میں پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے مسالمت امیز جوہری توانائی اسلامی جمھوریہ ایران کا مسلمہ حق جانا اور کہا: ہم جس طرح ایٹمی اور بڑے پیمانہ پر تباہی مچانے والے اسلحہ کو بنانا حرام سمجھتے ہیں اسی طرح مسالمت امیز جوہری توانائی سے استفادہ کو اسلامی جمھوریہ ایران کا مسلمہ حق سمجھتے ہیں کیوں کہ یہ توانائی، مختلف میدانوں از جملہ میڈیکل میں ایران کی ترقی کی بنیاد ہے ۔


اس مرجع تقلید نے مزید کہا: غاصب صھیونیت کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک سے رابطہ میں اسلامی جمھوریہ کی قدرت اور برابری ملحوظ  نظر رہے  ۔


انہوں ںے حق و باطل کے دائمی ٹکراو کے حوالہ سے نهج البلاغه میں موجود مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیہما السلام کے بیانات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہمیشہ حق پر گامزن رہیں اور یہ ممکن نہیں ہے مگر یہ کہ اپ کو حق کے راستہ کی بخوبی شناخت ہو ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬