07 September 2013 - 16:56
News ID: 5897
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی - نجف اشرف کے امام جمعہ نے شام پر امریکا کے ممکنہ حملہ کو پورے علاقہ کے لئے خطرناک جانا اور کہا: شام پر حملہ کے فورا بعد غاصب صھیونیت اگ شعلہ میں جھلس جائے گی ۔
حجت الاسلام قبانچي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ھفتہ فاطمیہ کبری امام بارگاہ میں منعقد ہونے نماز جمعہ کے خطبہ میں شام کے خلاف امریکا کے ممکنہ حملہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس وقت پورا علاقہ جوالا مکھی کی صورت میں ہے جس کے حل کا تنہا راستہ مسالمت امیز ، فوجی کاروائی سے پرھیز ، مخالفین کو اسلحہ ارسال کرنے سے اجتناب اور مذاکرہ اور گفتگو کا اغاز ہے ۔ 


انہوں نے شام پر حملہ کے حوالہ سے پیش کردہ امریکیوں کی دلیلوں کو دھوکھہ دھڑی جانا اور کہا: عراقی قومیں صدام کے ساتھ نہیں تھیں لھذا عراقی صدام کی حکومت کے گرنے سے خوش تھے مگر شام کی عوام حکومت بشار اسد کے گرنے کی خواھاں نہیں ہے ، بلکہ یہ حیوان صفت اور جگر خوار مخالفین ہیں جو بشار اسد حکومت کے گرانے کے درپہ ہیں ۔


حجت الاسلام قبانچی نے کہا: بشار اسد مخالفین کا جھاد فساد کی مرکز بن چکا ہے اور وہاں «جهاد النکاح» کے عنوان سے لڑکیوں سے سوء استفادہ کیا جارہا ہے ، «جهاد النکاح» فقط کچے نوجوانوں کو دکھوکہ اور فریب کے لئے قرار دیا اور ان کا یہ عمل اس بات کا نشان گر ہے کہ یہ لوگ ھرگز قوم کے نمائندہ نہیں ہیں ۔


نجف اشرف کے امام جمعہ نے بیان کیا: شام کی حالیہ جنگ مکمل قبائلی جنگ ہے ، اور شام میں ھرگز کوئی بھی بشار اسد حکومت گرنے کا خواہاں نہیں ہے ۔


انہوں ںے شام پر امریکا کے ممکنہ حملہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شام پر حملہ کی صورت میں غاصب صھیوںیت بھی محفوظ نہیں رہے گی، جسے ایرانی کمانڈرس کے سنجیدہ بیانات میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایران، شام پر حملہ کی صورت میں ھرگز خاموش نہیں بیٹھے گا ، کیوں کہ شام پر امریکی حملہ، شامی عوام کے ماتم اور غاصب صھیونیت کی شادمانی کا سبب ہے ۔


حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شام پر حملہ کے فورا بعد غاصب صھیونیت اگ شعلہ میں جھلس جائے گی کہا: امریکا ان حالات میں شام کو حملہ کی دھمکیاں دے رہا ہے کہ بشار اسد حکومت کی جانب سے کمیائی اسلحہ استعمال کے ابھی تک مستحکم ثبوت نہیں مل سکیں ہیں ، جبکہ صدام نے ایران کے شھر حلبچہ میں کیمیائی اسلحہ کا استعمال کیا تھا جو سیکڑوں بے گناہوں کے مارے جانے کا سبب بنا تھا ۔


حجت الاسلام قبانچی نے عراق میں رونما ہونے والے مذھبی اور مسلکی فتنہ سے خبردار کرتے ہوئے کہا: مساجد پر حملہ اور اہلسنت کو آوارہ کرنا و نیز شیعوں کا قتل عام کا مقصد عراق میں مذھبی اور مسلکی فتنہ کی اگ بھڑکانہ ہے ، میں حالیہ بم بلاسٹ میں جاں بحق اور زخمیوں کے خانوادہ سے ھمدردی کا اظھار کرتا ہوں۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬