
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوفہ یونیورسٹی کے شعبہ فقہ کے زیر اھتمام، مجمع جهانی اهل بیت(ع) اور مہدویت ریسرچ سنٹر کی مشارکت اور دنیا کے علما، مذھبی و سیاسی شخصیتوں کی شرکت میں « امام مهدی اور دنیا کا مستقبل » کے عنوان سے نجف اشرف میں عالمی مهدویت اجلاس کا آغاز ہوا ۔
عالمی مهدویت اجلاس کے ایگزیکٹو کے رکن محمد بہیہ نے صحافیوں سے گفتگو میں بیان کیا: «سعادت و امیدواری» کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس اجلاس میں عراق اور عالم اسلام کی مذھبی اور سیاسی شخصیتیں شرکت کررہی ہیں ۔
انہوں نے مزید بیان کیا: 60 سے زیادہ موضوعات اس تین روزہ اجلاس میں مورد بحث و گفتگو قرار پائیں گے ۔
اجلاس کے ایگزیکٹو کے رکن نے تاکید کی : اس اجلاس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ عربی،انگلش اور فارسی زبانوں پر مشتمل کتابوں کی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا ہے ۔
انہوں نے اس اجلاس کے انعقاد کے اھداف و مقاصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس اجلاس کے انعقاد کا بنیادی مقصد امام زمانہ(عج) کے سلسلہ میں مختلف مذاھب کے درمیان گفتگو میں توسیع اور آپ کے ظھور کے بارے اتفاق نظر قائم کرنا ہے ۔
نیز اس پروگرام میں سرزمین ایران کے نامور شیعہ عالم دین آیت الله شیخ امامی کاشانی اور کربلا یونیورسٹی کے وائس چانسلر منیر السعدی بھی تقریریں کریں گے ۔