25 May 2013 - 01:35
News ID: 5433
فونت
امام علی علیہ السلام کے روز ولادت پر ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ لاکھوں کی تعداد میں عراقی اور غیر عراقی زائر گذشتہ شب حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے حرم مطہر میں ان کی ولادت کے روز حاضری دی اور جشن و میلاد میں شرکت کی ۔
حرم امام علي عليہ السلا،


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں امیرالمومنین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا حرم مطہر زائروں کے حضور سے بھرا ہوا ہے اس مناسبت سے عراقی زائروں کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک سے بھی اس شہر میں زائروں کی آمد ہوئی ۔

لاکھوں کی تعداد میں پوری دنیا سے عراقی اور غیر عراقی زائر گذشتہ شب نجف اشرف حاضر ہوئے اور آسمان ہدایت کے پہلے چمکتے چراغ امیرالمومنین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مبارک ولادت کی مناسبت سے جشن و میلاد میں شرکت کی اور شاعروں نے اپنے اشعار پیش کئے ۔

مومنین کی تنظیم و انجمن اور حرم مطہر کے خادمین بھی مختلف میدان میں زائروں کی خدمت میں مشغول رہے ۔

سیکورٹی فورس بھی پوری طور سے نجف اشرف کی سلامتی کی حفاظت کر رہے ہیں اور مولود کعبہ امیرالمومنین حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے جشن و تقریب کی اچھی طرح انعقاد ہونے کے لئے خاص امنیتی تدبیر کا خیال رکھا گیا ہے ۔

عراق کے تمام شیعہ نشین علاقہ خاص کر زیارتی شہر کربلا معلی اور کاظمین میں بھی 13 رجب کو مولی الموحدین علیہ السلام کا جشن بہت ہی جوش و خروش کے ساتہ منایا جا رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬