رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد آیت الله سید محمد علوی گرگانی نے قم کے مسجد امام حسن عسکری (ع) میں منعقدہ اعتکاف میں بیان کیا : دنیا والوں کی نگاہیں اسلامی نظام پر لگی ہے ، ذمہ داروں اور سربراہوں کو توجہ دینی چاہیئے کہ یہ اسلامی نظامی حکومت دنیا والوں کے لئے نمونہ ہو ، اسلامی نظام اسلام و شیعت کے لئے باعث وقار ہے ۔
انہوں نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں اس اشارہ کے ساتہ کہ قرآن مجید ایک ایسی کتاب ہے جس میں مختلف جہت پائی جاتی ہیں جیسے اس میں حقائق و لطائف شامل ہیں بیان کیا : سورہ مبارکہ بقرہ کی آیہ نمبر 125 میں اعتکاف کی ضرورت اور تمام امور میں سماجی کاموں کی اہمیت نمایا طور سے بیان ہوا ہے ، اور ہر مسئلہ میں اجتماعی طور پر کام کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے بیان کیا : اس آیہ میں بیان ہوا ہے «و طهرا بیتی لطائفین» اگر چاپتے ہیں کہ کوئی پروگرام منعقد کی جائے تو اس میں پاکیزگی کا خیال ضروری ہے اور یہ مطلب نجاست و پاکیزگی سے الگ ہے یہ طہارت ، طہارت کے اعم معنی میں سے ہے کہ جس کو تین بخش کے لوگ اہل طواف ، اہل قیام اور نماز ادا کرنے والوں کے لئے بیان کیا گیا ہے ۔
انہوں نے سورہ مارکہ بقرہ کی آیہ نمبر 125 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے قلب کو پاک کرنے کی بھی شفارش کی گئی ہے بیان کیا : اہل اعتکاف کو اپنے قلب کی طرف بھی توجہ دینی چاہیئے اور خلوص بھی رکھیں ، اہل اخلاص بہت کم ہیں ، لیکن اس طرف بھی توجہ دینی چاہیئے کہ خداوند عالم ہم لوگوں کو نا امید کرنے والا نہیں ہے ۔
آیت الله علوی گرگانی نے اظہار کیا : پیغمبر خدا (ص) و اهل بیت (ع) ہم لوگوں سے محبت کرتے ہیں اس لئے ہم لوگوں کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیئے کہ اهل بیت (ع) ہم سے ناراض ہو جائیں اور اپنے بندہ اور دوستوں کے کام سے خدا کے سامنے شرمندہ ہوں ۔