رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں منعقدہ اپنے اخلاق کے درس میں بیان کیا : خدا کی مرضی حاصل کرنے کے راہ میں شیطان بیکار نہیں بیٹھتا ہے اور وہ شک و شبہ کو پیدا کرتا ہے تا کہ انسان کو اس کے ذریعہ گمراہ کرے ۔
انہوں نے وضاحت کی : اس میں سے ایک اہم شک و شبہ یہ ہے کہ انسان فطری طور پر ایک چیز سے خوش ہوتا ہے اور راضی ہوتا ہے کہ جو اس کے مرضی کے مطابق ہو ، لیکن کبھی کبھی افسوس ناک حادثہ جیسے سیلاب اور زلزلہ کا آنا اور اس کی وجہ سے نقصان و تباہی ایسے مواقع پر انسان اس راضی نہیں رہتا ہے ۔
امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر نے اس اشکال و شبہات کا جواب دیتے ہو بیان کیا : اس بات کی طرف توجہ دینی چاہیئے کہ اس کائینات کو اس طرح خلق کیا گیا ہے کہ بہت ساری اچھائی ، نیکی اور خوبصورتی کا دار و مدار اس افسوس ناک حادثہ پر منحصر ہے اگر کائینات کو خوبصورتی کا منظر فرض کیا جائے کہ اس میں ایک سیاہ نقطہ پایا جاتا ہے ، اس وقت اس سیاہ نقطہ کے حکمت کو سمجھا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : یہ شُرور ، نسبی شریّت رکھتا ہے ، یعنی اپنے ملحقہ امور کے نسبت شر میں شامل ہے لیکن مجموعی طور سے دیکھا جائے تو وہ خیر ہے اور ہم لوگوں کو چاہیئے کہ اس طرح کے حادثات و شرور کی مشکلات کو برداشت کریں تا کہ تمام نظام خلقت اور زیبائی کے احسن منظر محقق ہو ۔