‫‫کیٹیگری‬ :
14 July 2013 - 16:39
News ID: 5642
فونت
آیت ‌الله مصباح یزدی:
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله مصباح یزدی نے مومنین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا: آیات قرآن کریم اس بات کی بیان گر ہیں کہ بعض انبیاء الھی کو مقام امامت ان کے صبر کی بنیاد پر ملا ۔
آيت اللہ مصباح يزدي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، آیت ‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے گذشتہ شب درس اخلاق کی نشست میں جو  رھبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر قم میں منعقد ہوا مفھوم صبر کی تشریح کی ۔
آیت ‌الله یزدی نے کہا: سعادت تک پہونچنے کے لئے انسان کو اعلی اور قوی نفس کی ضرورت ہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس اخلاق کے استاد نے یاد دہانی کی: ائمہ اطهار(ع) نے عوام کو مختلف طریقہ سے صبر و استقامت کی دعوت دی اور ائمہ علیھم السلام نے مصیبتوں ، بلاوں، گناہوں اور عبادتوں میں صبر کی تقسیم کی ۔


انہوں ںے مزید کہا: انسان اپنی عقل کی بنیادوں پر جو کچھ بھی اس کے لئے مفید ہے اسے انجام دیتا ہے اور جو کچھ بھی اسے نقصان دہ ہے اس سے دوری اپناتا ہے ۔


آیت اللہ مصباح یزدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مصبیتوں میں صبر انسان کے اجر و ثواب کی مقدار بڑھا دیتا ہے کہا : ان حالات میں رونا، گڑگڑانا بے تابی اور داد و فریاد مشکلات کا حل یا درد کی دوا نہیں ہے بلکہ ان حالات میں صبر و استقامت انسان کے ثواب میں اضافہ کا سبب ہے  ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬