رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(ره) تعلیمی وتحقیقاتی سنٹر کے سربراہ آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی نے امام خمینی (ره) ویلفئیرکمیٹی میں ولی فقیہ کے نمائندہ اور ان کے ھمراہ بعض ملازموں سے ملاقات میں تمام انبیاء کی بعثت اور اولیائے اللہ کی کوششوں کا مقصد انسان کمال اور قرب الہی کی منزل پر فائز ہونا جانا اورکہا: اس الہی راستے میں انسان کے لئے مشکلات آتی ہیں کہ جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
آیت اللہ مصباح یزدی نے امتحان کو انسان کی خلقت کا مقصد بتاتے ہوئے کہا : انسان ہمیشہ زندگی میں انتخاب کے دوراہے پر کھڑا ہے اور یہ انتخاب انسان کو اللہ تعالی کے نزدیک یا دور کرتا ہے۔
حوزہ علمیہ قم کے اس ناموراستاد نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے بعض صفات کی طرف اشارہ کیا اورکہا: اپ کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ آپ نے بندوں کے ہاتھوں اور پاؤں میں پڑی بیڑی اور ہتھ کڑی کھول دی اور اسی وجہ سے معاشرے میں رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں ۔
انہوں نے اسلامی انقلاب اور لوگوں کی ہدایت کے تحقق کی راہ میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اگر ہم پوری تاریخ میں کچھ ایسے لوگوں کی مثال دیں کہ جنہوں نے عوام کو قید وبند سے رہائی دی ہو تو یقینی طور پر ان میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا نام بھی آتا ہے۔
آیت اللہ مصباح یزدی نے مزید کہا : امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ شہرت اور ریاکاری سے دور رہنے والے عالم دین تھے کہ جنہوں نے اللہ تعالی پر توکل کر کے ایک ملت کو سامراجی بیڑی اور ہتھ کڑی سے رہائی دلائی اور انہیں تشخص استقلال اور شخصیت عطا کی۔