07 February 2013 - 15:56
News ID: 5080
فونت
آيت الله مصباح يزدي :
رسا نيوز ايجنسي ـ امام خميني (رہ) تعليم و تحقيقي ادارہ کے صدر نے توکل کو خداوند عالم تک پہوچنے کا ايک ا?سان راستہ جانا ہے اور اپني مشکلات کو حل کرنے کے لئے روحوں کا احضار کرنا اور جن کو قبضہ ميں کرنے کو ايک طرح کا انحرافي توکل جانا ہے ?
مشکلات کے حل کے لئے روحوں کا احضار اور جن کو قبضہ ميں کرنا ايک طرح سے انحرافي توکل ہے

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق امام خميني (رہ) تعليم و تحقيقي ادارہ کے صدر آيت الله محمد تقي مصباح يزدي نے گذشتہ شب قائد انقلاب اسلامي قم کے ا?فس ميں اپنے اخلاق کے درس ميں توکل پر ا?يات و روايات کي تاکيد کو بيان کرتے ہوئے اظہار کيا : خدا تک پہوچنے کے لئے توکل ايک ا?سان راستہ ہے ?

انہوں نے اس بيان کے ساتھ کہ خداوند عالم پر ھمارے توکل سے اس کي ذات ميں کچھ کمي يا زيادتي نہيں ہوتي ہے بيان کي : ھم لوگوں کي توکل اس کي قدرت ميں کچھ اضافہ نہيں کرتا ہے بلکہ اس کام سے صرف ميرا ہي فائدہ ہے اور يہ شناخت و معرفت و انسان کي نورانيت کے اضافہ کا سبب ہے ؛ توکل سبب بنتا ہے خدا کے سامنے اپنے فقر کو اچھي طرح سمجھنے کا اور اس کے ذريعہ علم حصولي سے علم حضوري تک پہونچنے کا ?

آيت الله مصباح يزدي نے ابتدائي مرحلہ ميں توکل کے حقيقي معني پر عمل کرنے کو ايک سخت امر جانا ہے اور وضاحت کي : اس پر يقيقن ہونا کہ بات کرنا ، ديکھنا اور ھماري تمام چيزيں خداوند عالم کي اجازت سے ہے ايک سخت کام ہے ممکن ہے ذہني اعتبار سے ان مطالب کو قبول کيا جائے ليکن يہ غير ايمان ہے ، ايمان اور يقين شخص کے عمل ميں تاثير کرتا ہے ?

انہوں نے توکل کے پہلے اثر کو غير خدا سے خوف نہ کھانا جانا ہے اور کہا : واقعي متوکل دوسروں کے بہ نسبت کمزوري کا احساس نہيں کرتا ہے اور چالاکي و چاپلوسي سے متاثر نہيں ہوتا ہے جو خدا پر توکل کرتا ہے وہ اپني ضرورتوں کے حصول کے لئے حرام کاموں کو انجام دينے کي کوشش نہيں کرتا ہے کيونکہ وہ جانتا ہے کہ روزي خدا کے ہاتھ ميں ہے اور اس کے حصول کے لئے اس راستہ کو اختيار کيا جائے جو خدا کے مرضي کے مطابق ہو اور وہ راستہ حلال ذرايع سے حاصل کيا ہوا روزي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬