17 January 2013 - 15:58
News ID: 5013
فونت
آيت الله مصباح يزدي :
رسا نيوز ايجنسي ـ امام خميني (ره) تعليمي و تحقيقي ادارہ کے صدر نے اس تاکيد کے ساتھ کہ دنيا اور ماديت سے دل کا لگانا انسان کو نفاق ميں مبتلي کر ديتا ہے بيان کيا : بعض لوگ جنگ ميں پيغمبر (ص) کے ھم رکاب تھے ليکن اپنے بعد کي کارکردگي کي وجہ سے اپني اس فاضيلت کو ختم کر دي اور بعض مواقع پر خدا کي ا?يتوں کو جھوٹلايا اور دين کا مزاق اڑايا ?
آيت الله مصباح يزدي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق امام خميني (ره) تعليمي و تحقيقي ادارہ کے صدر آيت الله محمد تقي مصباح يزدي نے ايران کے شہر قم ميں قائد انقلاب اسلامي کے ا?فس حسينيہ امام خميني (رہ) ميں منعقدہ درس اخلاق ميں ايمان اور عمل صالح کے درميان کے تعلق کو بيان کرتے ہوئے کہا : با ايمان انسان وقت کو ضائع نہيں کرتا ہے اور جس چيز پر وہ ايمان رکھتا ہے اس کو انجام ديتا ہے ?

انہوں نے وضاحت کي : ايمان انسان کے عمل ميں براہ راست اثر کرتا ہے اور اگر مومن شخص ايک عمل کو صحيح اعتقاد کے ذريعہ انجام دے تو اس کا ايمان بھي مستحکم و مضبوط تر ہوتا ہے ?

حوزہ علميہ قم کے مشہور استاد نے قرا?ن مجيد کي ايک ا?يت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : خدا پر ايمان اور اس پر اعتقاد اس وقت نفاق ميں تبديل ہو جاتا ہے جب کوئي شخص خدا کے ساتھ وعدہ و عہد کرتا ہے کہ اگر صاحب ثروت و دولت ہوئے تو دوسروں کي مدد کرونگا ليکن نہ صرف دوسروں کي مدد نہيں کي بلکہ خدا سے کئے وعدہ کو بھي توڑ ديا اور اپنے ايمان کو نفاق ميں بدل ديا ?

آيت الله مصباح يزدي نے اس تاکيد کے ساتھ کہ موقت ايمان انسان کے اس صفت کے بقا کے اسباب ميں سے نہيں ہے اور نہ ہي اس کي عاقبت اچھي ہے اظہار کيا : جو لوگ رسول اکرم صلي اللہ کے رکاب ميں ان کے ساتھ جنگ ميں تلوار چلائي ليکن اپنے بعد کے کارکردگي ميں ان تمام فصائل کو نابود کر دي اور بعض وقت خدا کي ا?يتوں کو جھٹلا ديا اور دين کا مزاق اڑايا ?

امام خميني (ره) تعليمي و تحقيقي ادارہ کے صدر نے بيان کيا : اگر انسان خدا کي راہ ميں ثابت قدم رہے اور مشکلات کو برداشت کرے تو اس کا ايمان مضبوط ہوگا ليکن اگر اس راستہ کو اختيار کيا جس کا تعلق ايمان سے نہيں ہے اور دنيا اور ماديت سے دل لگا دي تو نفاق ميں مبتلي ہو جائے نگے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬