‫‫کیٹیگری‬ :
12 June 2013 - 18:17
News ID: 5523
فونت
آیت ‌الله مصباح یزدی:
رسا نیوز ایجنسی - حوزہ علمیہ قم ایران کی نامور شخصیت آیت ‌الله مصباح یزدی نے شب قدر میں گناہ کے ارتکاب کو بدترین کام شمار کرتے ہوئے کہا: شب قدر میں گناہ کا ارتکاب قیامت میں 80 سال حسرت کا باعث ہوگا ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی(ره) ایجوکیشن اینڈ ریسچرچ انسٹیٹ یوٹ کے سربراہ حضرت آیت ‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے کل شام امام خمینی(ره) ایجوکیشن اینڈ ریسچرچ انسٹیٹ یوٹ میں منعقد ہونے والے ولایتمدار خواتین کے اجتماع میں ماہ مبارک  شعبان کی مبارک مناسبتوں کی مبارک باد پیش کی ۔


آیت ‌الله مصباح یزدی نے کہا: کبھی انسان کی زندگی میں ایسا لمحہ اتا ہے کہ اس ایک لمحہ کی اھمیت ایک سال کے برابر ہوتی ہے، اور اس کا کھلا مصداق شب قدر کی عبادتیں ہیں، روایات اور ایات نے اس رات کی عبادت کو ھزار ماہ کی عبادت سے بہتر جانا ہے ۔


اپ نے تاکید کی: کبھی چھوٹے چھوٹے کام جس میں بہت زیادہ طاقت خرچ نہیں ہوتی اور اس میں بہت زیادہ سرمایہ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے خدا کے نزدیک اس کی اتنی زیادہ حیثیت ہوجاتی ہے کہ عدد اور گنتیوں کے ذریعہ اس کی قمیت نہیں لگائی جاسکتی ، جیسے روز خندق ضرب امیر المومنین حضرت علی(ع) «انسان و جن» کی عبادت ثقلین پر بھاری ہے ۔


آیت ‌الله مصباح یزدی نے بیان کیا: شب قدر میں گناہ کا ارتکاب بدترین کام ہے کیوں کہ شب قدر میں گناہ کا ارتکاب قیامت میں 80 سال حسرت کا باعث ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬