آیت الله مصباح یزدی:
رسا نیوز اییجنی ـ آیت الله مصباح یزدی نے کہا : سازشی لوگ سامراج اور استکبار کے ساتھ عافیت طلب اور صبر کے مقابل ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استاد آیت الله مصباح یزدی کی ھفتگی درس اخلاق حسینیه امام خمینی قم میں چھار شنبہ کو علماء و جوانوں کے شرکت کے ساتھ انعقاد ہوا ۔
اس جلسہ میں آیت الله مصباح یزدی نے خطبه حضرت زهرا (س) کے «والصبر معونه باالاجر» کے فراز کو بیان کرتے ہوئے کہا : معارف اسلامی میں کلمہ صبر ایک کلیدی مقام رکھتا ہے جس کے سلسلہ میں قرآن مجید نے متعدد مرتبہ تاکید کی ہے ۔
انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ روایتوں میں صبر تین حصوں میں بیان کیا گیا ہے، طاعت میں صبر، معصیت میں صبر اور مصیبت میں صبر وضاحت کی : افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگ گمان کرتے ہیں کہ صبر ایک منفعلانہ عمل ہے حالانکہ اسلام کبھی بھی راضی نہی ہو سکتا کہ انسان ظلم کا شکار ہو ۔
آیت الله مصباح یزدی نے اپنے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : فلسطین اور لبنان کی عوام حضرت امام (ره) کے راہ کو اپنا کر اس نتیجہ پر پیونچی ہے کہ اسلام کے دشمنوں سے مقابلہ ہی صبر کا صحیح مفہوم ہے ۔
انہوں نے صبر کرنے والوں کے ساتھ خداوند عالم کے ہونے کے نمونہ کو بیان کرتے ہوئے کہا : دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لئے تقوی کے ساتھ صبر شرط ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے