رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر نے گذشتہ شب قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں اپنی تقریر میں مقام رضا کی مبادی تصوری کی وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : رضایت بھی توکل کی طرح مختلف درجہ کا حامل ہے ؛ وہ حادثہ جس کے ذریعہ انسان کے رضایت کا معیار پرکھا جائے اس کی کئی قسمیں ہیں ۔
انہوں نے وضاحت کی : بعض ایسے حادثہ ہیں کہ جس کے رو نما ہونے میں ہم لوگوں کا کسی بھی طرح کا کردار نہیں ہے ؛ جیسے یہ کہ ہم لوگوں کے پیدا ہونے میں اور ہم لوگوں کے طریقہ تخلیق میں ہم لوگوں کا ارادہ کسی بھی طریقہ کا کردار نہیں رکھتا ، کسی نے ہم لوگوں سے اجازت طلب نہیں کی ہے کہ ہم لوگوں کو وجود بخشے یا کس زمانہ میں وجود بخشے ، اسی طرح ہماری جنسیت بھی ہمارے ارادہ سے الگ ہے ؛ خدا کی تکوینی ارادہ پر راضی رہنا چاہیئے ، لیکن ہماری یہ رضایت درجہ میں سب سے پست ہے ۔