‫‫کیٹیگری‬ :
13 June 2013 - 16:43
News ID: 5530
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله مصباح یزدی نے تولی و تبری کو شیعہ کے اعتقادی اصول میں سے دو اہم اصول جانا ہے اور کہا : مطلق محبت اور مہربانی شیعوں سے قابل قبول نہیں ہے ضروری ہے کہ دوستی اور دشمنی کے حدود معین ہوں ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے روپرٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے گذشتہ شب قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں منعقدہ اپنے ہفتگی درس اخلاق کے سلسلہ وار درس میں شیعی اصول دین میں سے ایک اصول تولی و تبری کا ہونا جانا ہے اور اظہار کیا : مطلق محبت اور مہربانی شیعوں سے قابل قبول نہیں ہے شیعوں کے لئے لازم ہے کہ وہ محبت اور نفرت دونوں رکھتے ہوں ، تبری اور تولی ہمارے فروع دین میں سے تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس کو حذف کر دیا گیا ۔

انہوں نے وضاحت کی : تولی اور تبری دونوں ایک جوڑا ہے تولی بغیر تبری کے باقی نہیں رہتا ہے ؛ اگر کوئی خدا کے دشمن کو دشمن نہ جانے تو آہستہ آہستہ خدا کے دوستوں کے ساتہ اس کی دوستی بھی ختم ہو جائے گی جیسے کوئی شخص تمام چیزوں کو کھانا پسند کرتا ہے اور جب نقصان دہ کھانے کو کھا لیتا ہے اور فورا اس کے اثر سے مریض ہو جاتا ہے اور اس دنیا سے رخصت کر جاتا ہے ، اسی بنا پر کھانا کو بھی انتخاب کر کے سالم کھانا کھائے تا کہ موت سے محفوظ رہے ، اسی طرح دوستی اور دشمنی میں بھی فرق باقی رکھے ۔

امام خمینی (ره) تعلیم و تحقیقی ادارہ کے صدر نے سورہ مبارکہ مجادلہ کی آیہ 22 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم فرماتا ہے کہ کسی ایسے شخص کو نہیں پاوگے کہ جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان رکھتا ہو اور اس صفت اس میں پائی جاتی ہو کہ اس سے بھی محبت کرتا ہو جو خدا اور اس کے پیغمبر سے مخالفت رکھتا ہو چاہے ان کے ماں ، باپ ، بیٹا ، بھائی اور رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬