سعودی عرب میں دمام کے خطیب جمعہ حجت الاسلام عبد الجلیل الزاکی نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر سے گفت و گو میں کہا : جب تمام دنیا اسلام کی نابودی اور دین سے دوری قائم کرنے کی کوشش میں تھا اس وقت امام خمینی (ره) اچھی طرح اسلام ناب محمدی کو دنیا والوں کے سامنے تعارف کرانے میں کامیاب رہے ۔ امام خمینی (ره) اسلام کی عزت و عظمت کی روح پلٹائی ہے ۔
انہوں نے امام خمینی (ره) کو آئمہ معصومین کے راستہ کو جاری رکھنے والا جانا ہے اور کہا : امام خمینی (ره) نے اکثر اوقات اپنے بیان میں فرمایا ہے کہ ہمارے پاس جو بھی ہے وہ عاشورہ سے ہے ۔ امام خمینی (ره) اس سلسلہ میں یقین رکھتے تھے اسی وجہ سے ان کے تمام اقدام نے عاشورائی برکت پیدا کی تھی ۔
دمام کے خطیب جمعہ نے بیان کیا : امام خمینی (ره) اپنے دل میں خدا کے خوف کو جلوہ دیا تھا اسی وجہ سے تمام سامراجی طاقت ان سے خائف تھے ۔
شیخ الزاکی نے سامراجی دنیا کی مطالبات اور امریکا کے ساتہ مذاکرہ کو اسلام سے دوری جانا ہے اور بیان کیا : اسلامی و انقلابی ممالک میں سامراجی تسلط دین کی نابودی کا سبب اور قومی دولت کی لوٹ مار اور انسان کی ناکامی کا باعث ہوتا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : سامراجی دنیا انقلاب اور اسلامی ممالک کی راہ میں پتھر ڈالنے کی کوشش میں ہیں تا کہ اسلامی ممالک ترقی نہ کر سکے ۔
سعودی عرب میں دمام کے خطیب جمعہ نے سامراجی دنیا سے مقابلہ کے لئے امام خمینی (ره) کے تقریر میں ہوئی نصیحت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم لوگ کو امریکی اسلام اور بڑے شیطان کی ضرورت نہیں ہے اور ان لوگوں پر ذرہ برابر بھی اعتبار نہیں کرتے ہیں ۔
انہوں نے امریکا اور صہیونی منفور حکومت کو تمام جرم و جنایت اور قتل عام و دنیا کے تمام مشکلات کا ذمہ دار جانا ہے اور کہا : امام خمینی (ره) اس سلسلہ میں بہت ہی زیبا تعبیر بیان کرتے ہیں " اسرائیل غاصب حکومت کینسر کی مانند ہے جو اسلامی ممالک کے دل میں پایا جاتا ہے ۔