21 June 2013 - 11:42
News ID: 5558
فونت
سید علی فضل الله:
رسا نیوز ایجنسی ـ بیروت ، لبنان کے خطیب جمعہ نے صیدا لبنان کے علاقہ میں تنازعہ میں صہیونیوں کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس تنازعہ اور فساد میں صرف صہیونیوں کا فائدہ ہے ۔
سيد علي فضل الله



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیروت لبنان کے خطیب جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے لبنان کے صیدا شہر کے اہل سنت کے مفتی سلیم سوسان سے فون پر گفت و گو کی اور اس ملک کے بعض علاقہ میں مسلمانوں کے درمیان تنازعہ اور نا امنی پر افسوس کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ۔


انہوں نے شیخ سوسان کی طرف سے مذہبی فتنہ و قبیلہ ای اختلاف ختم کرنے کی مسلسل کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سبھی عالم دین اور مذہبی شخصیتوں کو چاہیئے کہ اس طرح کے مذہبی اختلاف اور تنازعہ کو حل کرنے میں مدد کریں ۔


حجت الاسلام فضل الله نے صیدا علاقہ میں حالیہ کے تنازعہ کو بہت قابل افسوس و تشویش جانا ہے اور وضاحت کی : اس مذہبی فتنہ میں صہیونی حکومت کا کردار پوری طرح روشن ہے اور صرف صہیونی حکومت اس تنازعہ سے فائدہ حاصل کر رہی ہے ۔


بیروت لبنان کے خطیب جمعہ نے اطہار کیا کہ صیدا ہمیشہ صہیونی حکومت کی مخالفت و اس سے مقاومت میں پیش قدم رہی ہے اور بغیر شک کے اس وقت اسلامی اتحاد و یکجہتی میں بھی پیش قدم رہے گی ۔ 


انہوں نے اپنی گفت و گو کے اختمام میں سلامتی ادارہ کو شہر کے مختلف علاقہ میں نا امنی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی ضروت کی تاکید کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬