14 June 2013 - 23:24
News ID: 5538
فونت
لبنان کے ایک سنی عالم دین :
رسا نیوز ایجنسی ـ لبنان کے مسجد صیدا کے امام جماعت نے امریکا اور صہیونی اسرائیل حکومت کی طرف سے ملک شام میں رچائی گئی سازش کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ٹرکی کی حکومت جو گڈھا شام کے لئے بنایا تھا خود اس میں پھنس کیا ہے ۔
 شيخ ماهر حمود


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صیدا میں مسجد القدس کے امام جماعت شیخ ماهر حمود امام نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میں گفت و گو کرتے ہوئے شام کے لاقصیر میں مجروح لوگوں کو لبنان میں منتقل کرنے کی حزب اللہ لبنان کی طرف سے انسان دوستانانہ اقدام کی شکریہ ادا کی ۔

انہوں نے وضاحت کی : حزب اللہ لبنان کی طرف سے اس طرح کا انسان دوستانہ اقدام القصیر جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی کی علامت ہے ۔

شیخ ماهر حمود نے حزب اللہ لبنان کو تمام مقاومت تحریک کے لئے ایک مناسب نمونہ جانا ہے اور کہا : حزب اللہ لبنان نے بعض گروہ جو صرف اسلامی نعرہ لگاتے ہیں اس کے بر خلاف واضح کیا ہے کہ شریعت اور مبین دین اسلام کی تعلیمات پر پابند ہے ۔

لبنان کے اس اہل سنت عالم دین نے اظہار کیا ہے : امریکی اور صہیونی حکومت کی جاسوسی ادارہ کی طرف سے قطر اور ٹرکی کی حمایت تمام لوگوں پر روشن ہو چکا ہے ۔

انہوں نے اس اشارہ کے ساتہ کہ بعض شدت پسند گروہ کے ذریعہ اسلام کے چہرہ کو خراب کرنے میں امریکا اور صہیونی اسرائیل حکومت کے جاسوسی ادارہ کا براہ راست تعلق ہے ، اسلام کے حقیقی چہرہ کو باقی رکھنے کے لئے اسلام ناب محمدی پر عمل ضروری ہونے کی تاکید کی ہے ۔

شیخ ماهر حمود نے ٹرکی میں ہو رہی مسلسل مظاہرہ کو شام ملک میں دشمنوں کی سازش ناکام ہونے کی علامت جانا ہے اور کہا : اس وقت ٹرکی کی حکومت خود اس گڈھے میں پھنس چکی ہے جو اس نے کچہ روز پہلے شام کے لئے آمادہ کیا تھا ۔

لبنان کے صیدا مسجد کے امام جماعت نے اپنی گفت و گو کے اختمام پر تاکید کی ہے کہ اسلامی مقاومت القصیر میں کامیابی کے بعد پہلے سے زیادہ طاقت ور ہو چکی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬