‫‫کیٹیگری‬ :
22 August 2013 - 19:22
News ID: 5831
فونت
آیت الله حسینی بوشهری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین ایران کے نامور شیعہ عالم دین آیت الله حسینی بوشهری نے غاصب صھیونیوں کی جنایتوں اور خباثتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تاریخ اس غاصب کے سیاہ اور انسان سوز کارناموں سے بھری پڑی ہے اور مسجد الاقصی کو اگ لگانا بھی ایک سیاہ کارنامہ ہے ۔
ايت اللہ بوشھري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں حوزات علمیہ کے سربراہ آیت ‎الله سید ‎هاشم حسینی بوشهری نے شھر قم ایران میں منعقد ہونے والی عالمی یوم مساجد کانفرنس میں مسجد کو ملت اسلامیہ کا ڈھڑکتا ہوا دل جانا ۔


انہوں نے کہا کہ مسجد فقط عبادت گاہ نہیں ہے اگر چہ عبادت تمام کاموں سے اھم ہے کہا: مسجد کو تعلیمی، ثقافتی، تبلیغی ، سماجی، سیاسی اور نفسیاتی امور میں استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔


ایت اللہ بوشھری نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت نقل کرتے ہوئے کہا: « جب بھی تم دل تنگی کا احساس کرو اور مشکلات سے روبرو ہو تو مسجد میں جاکر خدا کی عبادت کیا کرو » ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے قران کی 28 ایتوں میں مسجد کی اہمیت کا تذکرہ ہے کہا: مختلف ادیان و مکاتب میں مقدس مقامات عبادت کے لئے رکھے گئے ہیں اور اسلام جو کہ کامل ترین دین ہے اس دین کا مقدس مقام مسجد ہے  ۔


ایت اللہ بوشھری نے کہا: مسجد اسلام کا دھڑکتا دل ہے اور ہماری تمام فعالیتوں کا محور قرار پائے حتی اسلام کا فرمان ہے کہ اپنے گھر میں مسجد تعمیر کرو اور اس میں عبادت الھی انجام دو ۔


ایران میں حوزات علمیہ کے سربراہ نے سن 48 عیسوی میں غاصب صھیونیت کے ہاتھوں مسجد الاقصی کو اگ لگائے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سن 48 عیسوی میں غاصب اسرائیل نے بیت المقدس کے مشرقی علاقہ پر قبضہ جمانے کے بعد مسلمانوں کے قبلہ اول کو اگ لگا دی ۔ 


انہوں نے مزید کہا: تاریخ اس غاصب کے سیاہ اور انسان سوز کارناموں سے بھری پڑی ہے اور مسجد الاقصی کو اگ لگانا بھی ایک سیاہ کارنامہ ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬