رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الشہید عارف الحسینی جامع مسجد پشاور پاکستان میں فائرنگ اور خودکش دھماکہ کے نتیجہ میں 16 افراد جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ۔
اس رپورٹ کے مطابق، پشاور جی ٹی روڈ پر واقع جامعۃ الشہید عارف حسین الحسینی کے احاطہ میں موجود جامع مسجد کے نمازی، نماز جمعہ سے پہلے کالے کپڑوں میں ملبوس بیس سے بائیس سالہ مسلح وھابی دھشتگرد سے روبرو ہوئے، سیکورٹی گارڈ کی شھادت کے بعد مسجد میں داخل ہوئے مسلح فرد نے نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور پھر خود کو دھماکہ کے ساتھ اڑ دیا ۔
دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے سے مدرسہ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
واضح رہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں ہونے کے باعث مدرسہ کے اساتذہ، مسئولین اور طلباء موقع پر موجود نہ تھے نیز دھماکہ نماز جمعہ سے قبل ہونے کے سبب امام جمعہ والجماعت حجت الاسلام عابد حسین شاکری محفوظ رہے۔