
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر جعفری، نے کراچی میں جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا : الیکشن کا منصفانہ و شفاف انعقاد پاکستان کی بقاء کا ضامن ہوگا۔
حجت الاسلام راجہ ناصر جعفری نے الیکشن میں تعطل وطن عزیزکے سالمیت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گا کہا : پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لئے دہشت گردوں سے اعلانیہ لا تعلقی کا اظہار کرنے والی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے لئے تیار ہیں ۔
ناصرعباس جعفری نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم مظلوموں اور محروموں کے وارث ہیں اور ہمیشہ ظالموں سے اظہار نفرت کرتے رہیں گے تاکید کی: انتخابی سیاست میں وارد ہونا پسے ہوئے مظلوم پاکستانیوں کے لئے نیک شگون ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فاسد و فاجر نظام سیاست سے چھٹکارے کا وقت قریب آپہنچا ہے کہا : 11 مئی کے دن دہشت گردوں سے نفرت ، کرپٹ اور لٹیرے سیاسی نظام سے نجات کے لیے عوام گھروں سے اس طرح نکلیں جس طرح مظلومین کربلاسے عشق کے اظہار کے لئے روز عاشورہ نکلتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس موقع پر کراچی کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے نامزد امیدواروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں ورکرز شریک تھے ۔