راجہ ناصر عباس جعفري:
رسا نيوز ايجنسي – حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے پاراچنار کے طلباء اور سوات کي ہونہار طالبہ ملالہ يوسف زئي کو دھشت گردي کا نشانہ بنائے پر تاکيد کي : رياست کو شدت پسندوں اور ملک ميں سے کسي ايک کا انتخاب کرنا ہوگا ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے سکريٹري جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري گذشتہ روز اپنے بيان ميں پاراچنار کے طلباء اور سوات کي ہونہار طالبہ ملالہ يوسف زئي کو دھشت گردي کا نشانہ بنائے جانے پر شديد مذمت کي ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ شدت پسند دہشت گرد ملک کے کونے کونے ميں بے گناہ عوام کو نشانہ بنا رہے ہيں اوراب بات يہاں تک آ پہنچي ہے کہ بے گناہ طلباء و طالبات بھي اس سے محفوظ نہيں رہے کہا: علم کے ان دشمنوں کا قلع قمع ضروري ہوچکا ہے ?
راجہ ناصر عباس جعفري نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ علم دشمني کے پيچھے ملک دشمن عناصر، عالمي سامراجيت خاص کر امريکہ کے لئے کام کرتے ہيں ان کے قلع قمع کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا: اس بات ميں کوئي شک نہيں کہ گستاخانہ فيلم سے توجہ ہٹانے کے لئے عالمي سامراجيت اس قسم کے مکروہ ہتھکنڈے استعمال کرے ?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے سکريٹري جنرل نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ رياستي ذمہ داروں کو بچکانہ کھيل ختم کرکے ملک کو شدت پسندوں سے بچانا چاہوگا کہا: کوئي بھي دہشت گرد گروہ ملک کا خيرخواہ نہيں ہوسکتا، بلا تفريق دھشت گردي کے خلاف کاروائي کي شديد ضرورت ہے ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ پاراچنار پانچ سال سے دہشت گردوں کے محاصرے ميں رہا جس کے سبب تعليمي ادارے اور طلباء کا مستقبل سخت متاثر ہوا ہے کہا: انتظاميہ کو پاراچنار کے تعليمي مسائل بشمول بورڈ کے مسئلے کو فوري طور پر حل کرنے کي کوشش کرے ?
انہوں نے ملالہ کے جلد صحت ياب ہونے کي دعا کرتے ہوئے علم دشمنوں کو فوري طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے ميں لايا جانے کي تاکيد کي ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے