30 January 2013 - 17:03
News ID: 5054
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري:
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے اسلامي اتحاد ميں بڑا اور اہم کردار ولايت فقيہ کا جانا ?
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے تہران اردو ريڈيو سے گفتگو ميں تاکيد کي: اسلامي اتحاد ميں بڑا اور اہم کردار ولايت فقيہ کا ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ رہبر معظم کے مشوروں پر ہي اس کانفرنس کو فعال اور عالمي کيا گيا اور ساتھ ہي آپ شروع سے اب تک اس کانفرنس ميں مسلمان مفکرين کو اپنا پيغام پہونچاتے رہے ہيں تاکيد کي: يہ کانفرنس اسلامي دنيا کے مسائل، مشکلات، اور ان کے حل کے بارے ميں بحث کرتي ہے اور اس بارے ميں اسلامي دنيا کے بڑے بڑے مفکرين اور علماء کي آراء و نظريات سے استفادہ کيا جاتا ہے ?

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري نے يہ کہتے ہوئے کہ اس کانفرنس نے اسلامي معاشروں ميں اتحاد اور تقريب مذاہب ميں نماياں اور مثبت کارنامے انجام ديئے ہيں کہا : ھميں ذہن نشين رکھنا چاہئے کہ اسلامي اتحاد ميں اس کانفرنس کا جتنا بھي کردار ہوگا اس کا ايک سب سے بڑا حصہ ولي فقيہ اور ايران کے اسلامي انقلاب کا ہوگا?

انہوں نے مزيد کہا: دشمن اس انقلاب کے خلاف پروپگينڈا کرکے اسے مسلمانوں کي وحدت کے خلاف استفادہ کرنا چاہتا تھا ليکن ايران کي با بصيرت قيادت نے دشمن کي سازشوں کو ناکام بنا ديا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬