رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد اُمیدوار صوبائی حلقہ پی پی 151سید اسد عباس شاہ کے حلقہ کی خواتین کا اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس کی صدارت اُمیدوار صوبائی اسمبلی سید اسد عباس شاہ نے کی۔
اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم سکینہ مہدوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا : آئندہ الیکشن میں ہر باشعور شہری اپنے ووٹ کو انتقام سمجھ کر استعمال کرے اور ان کرپٹ، چور اور لُٹیروں کو بے نقاب کرکے پُرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گا۔
خانم سکینہ مہدوی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ امام حسین (ع) کی امانت ہے، جسے مکتب کی بنیاد پہ دیا جائے گا۔ 11مئی کو پاکستان کی غیور عوام اپنے حق کا صحیح استعمال کرکے ملکی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔
خانم سکینہ مہدوی نے مزید کہا : حلقہ پی پی 151 کی خواتین نے آج اس بات کا اعلان کیا کہ ہم اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدواروں کو کامیاب کرائیں گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار سید اسد عباس شاہ نے کہا : مجلس وحدت مسلمین اپنا مضبوط، مکمل اور جامع منشور رکھتی ہے، جس میں تمام مسالک کو اہمیت دی گئی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا : مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایسا الائنس ترتیب دے گی، جس سے دہشت گرد عناصر کو کمزور کیا جائے گا۔