31 December 2012 - 14:52
News ID: 4949
فونت
حجت الاسلام محمد امين شہيدي:
رسا نيوزايجنسي – مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے بلوچستان اور کراچي ميں فوجي آپريشن کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کو ملک گير احتجاج کے انعقاد سے باخبر کيا ?
حجت الاسلام محمد امين شہيدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ايم ڈبليو ايم پاکستان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي آفس ميں ايک ہنگامي پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج ايک بار پھر مستونگ کے قريب دہشت و بربريت کا وحشيانہ مظاہرہ کيا گيا، جس ميں اب تک کي خبروں کے مطابق 35 شہيد ہيں اور درجنوں زائرين زخمي ہوئے ہيں ?

حجت الاسلام شہيدي نے يہ بتاتے ہوئے کہ حکومت نے حسب معمول صرف مذمتي بيانات پر اکتفا کيا جو اس بات کا بيان گر ہے کہ بے گناہ زائرين کے قتل عام اور محب وطن پاکستاني مسلمانوں کي کوئٹہ ميں ٹارگٹ کلنگ سے حکومت کو کوئي واسطہ نہيں ?

انہوں نے يہ اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ہم دہشت گردي کے ان تمام واقعات ميں وزير اعلي? بلوچستان اسلم رئيساني کو مکمل طور پر ملوث سمجھتے ہيں اور اسلم رئيساني بلوچستان اور وفاقي حکومت کے علاوہ ملکي سکيورٹي کے ذمہ دار تمام اداروں کو ان کاروائيوں کا اصل ذمہ دار سمجھتے ہيں کہا: اگر دہشت گرد عناصر کے خلاف مو ثر اور سنجيدہ کاروائي کي جاتي اور دہشت گردي کے مراکز کو نشانہ بنايا جاتا تو يہ صورت حال نہ ہوتي گلگت سے کوئٹہ تک اور پارہ چنار سے کراچي تک ہر روز ٹارگٹ کلنگ اور خود کش حملوں کا سلسلہ جاري ہے ?

ايم ڈبليو ايم پاکستان کے ڈپٹي جنرل سکريٹري نے پاک فوج سے بلوچستان اور کراچي ميں فوري طور پر دہشت گرد عناصر کے خلاف فوجي آپريشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : جب تک دہشت گردي کے اڈوں کے خلاف فوجي آپريشن نہيں کيا جائے گا يہ سلسلہ بند نہيں ہوگا ?

پاکستان کي اس نامور شخصيت نے سانحہ مستونگ کے حوالے سے آئندہ تين روز تک ملک بھر ميں سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا: آنے والے جمعہ کو ملک بھر ميں نماز جمعہ کے بعد اس اندوھناک واقعہ کے خلاف ملک گير احتجاجي مظاہرے کئے جائيں گے?

انہوں نے ا?خر ميں ہم اس ايک پريس کانفرنس ميں شريک صحافيوں کا شکر يہ ادا کيا ?

واضح رہے کہ اس پريس کانفرنس ميں شوري عالي کے اراکين سميت پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے جنرل سکريٹريز بھي موجود تھے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬