20 February 2013 - 10:59
News ID: 5123
فونت
کوئٹہ پاکستان ميں؛
رسا نيوز ايجنسي ـ شيعہ علماء کونسل پاکستان سربراہ حجت الاسلام و السلمين سيد ساجد نقوي اور مجلس وحدت مسلمين کے ڈپٹي جنرل سکر يٹري حجت الاسلام محمد امين شھيدي نے کوئٹہ مطالبات منظور ہونے کے بعد احتجاج اور دھرنوں کے خاتمہ کا اعلان کرديا، شھداء کے جنازے کل دفن ہوں گے ?
مطالبات منظور  احتجاج اور دھرنوں کے خاتمہ کا اعلان

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق،شيعہ علماء کونسل پاکستان  کے سربراہ حجت الاسلام و السلمين سيد ساجد علي نقوي نے کوئٹہ يکجہتي کونسل اور ديگر وفد کے ساتھ چھ رکني پارليماني وفد اور گورنر بلوچستان سے ملاقات کے بعد اندرون و بيرون ملک احتجاجي مظاہروں اور دھرنوں کے خاتمے کا اعلان کرديا ?

علامہ ساجد نقوي نے ملک بھر ميں دھرنوں ميں شريک خواتين و حضرات اور بچوں کے جوش و جذبے اور ولولے کوسراہتے ہوئے ان کے پرامن اور مہذب احتجاج کو لائق تحسين قرار ديا ہے اور اتحاد ووحدت کے ذريعہ مثالي امن و اخوت کي ضرورت پر زور ديا ہے?

 
دوسري جانب مجلس وحدت مسلمين کے ڈپٹي جنرل سکر يٹري حجت الاسلام محمد امين شھيدي نے پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبات منظور ہونے کے پاکستان بھر ميں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرديا ?
 
کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزيراعظم راجہ پرويز اشرف کي جانب سے وفاقي وزير اطلاعات قمر زمان کائرہ کي سربراہي ميں چھ رکني کميٹي سانحہ ہزارہ ٹاون ميں شھيد ہونے والے افراد کے لواحقين اور شيعہ مسلمانوں سے اظہار يکجہتي،  دھرنا ختم کرنے اور اپنے پياروں کي تدفين کے لئے آمادہ کرنے کے لئے کوئٹہ پہنچي تھي?
 
کميٹي کي يقين دہاني کے بعد مجلس وحدت مسلمين کے مرکزي رہنما حجت الاسلام امين شہيدي نے يکجہتي کونسل رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ سميت ملک بھر ميں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کيا تاھم تازہ شھدا کے ورثا نے کوئٹہ شھر کو باضابطہ طور پر فوج کے حوالے کئے جانے تک دھرنا برقرار رکھنے پر اصرار کيا جس کو ديکھتے ملت جعفريہ کے عمائدين اور عوام نے دھرنے کو برقرار رکھنے کا فيصلہ کيا?
 
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز کوئٹہ کے علاقے کيراني ميں ہونے والے 1000 کيلو گرام کے خوفناک بم دھماکے ميں اب تک 114 شيعہ مسلمان شھيد اور 200 سے زائد زخمي ہوئے جن ميں عورتيں اور بچے بھي شامل ھيں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬