‫‫کیٹیگری‬ :
11 March 2013 - 14:09
News ID: 5210
فونت
رسا نیوزایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے پاکستان شیعہ نسل کشی کا جائزہ لینے کی غرض سے ایرانی پارلیمنٹ کے ایک وفد کے دورہ پاکستان کی خبر دی ۔
سيد حسين نقوي حسيني

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے موضوع پر کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں خاص فیصلے کئے گئے ۔


انہوں نے کہا : پاکستان میں شیعوں کے خلاف دہشتگردانہ اقدامات جاری ہیں اور ایران کے قومی سلامتی کمیشن ان دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے میں عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


 سید حسین نقوی حسینی نے پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے ردعمل پر پاکستانی سفیر کی دفترخارجہ طلبی اور اس سلسلے میں وضاحت پیش کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئےکہا : حکومت پاکستان کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬